Share this link via
Personality Websites!
اور یہ بھی معلوم ہوا کہ حسد ایسا خبیث مرض ہے جو انسان کو کفر تک بھی لے جاسکتا ہے۔ ( [1] ) حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : آدمی کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہوسکتے۔ ( [2] )
لہٰذا جو شخص اپنے دِل کی اِصْلاح چاہتا ہے ، اسے چاہئے کہ حَسَد سے بچے ، جو کچھ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے ، اس پر راضی رہے ، دوسروں کو ملی ہوئی نعمتوں پر نظر نہ رکھے ، لالچ ، مال و دولت کی محبّت سے بچے ، موت کو یاد کرے۔
حسد سے متعلق مزید معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ کا حسد نامی رسالہ خریدئیےاور پڑھئے ، آپ اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مُفت ڈاؤن لوڈ ( Download ) بھی کر سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! حَسَد کی آفت سے نجات ملے گی اور دِل پاک ہو جائے گا۔
( 3 ) : جَلد بازی
دِل کی سختی اور اس کی اِصْلاح میں ناکامی کا تیسرا بڑا سبب ہے : عُجْلَت ( جلد بازی ) یعنی کوئی بھی کام بغیر سوچے سمجھے ، بغیر غَوْر و فِکْر کئے کر گزرنا۔
جلدبازی 2 طرح دِل کے بگاڑ اور اِصْلاح میں ناکامی کا سبب بنتی ہے : ( 1 ) : ایک اِس طرح کہ دِل کی اِصْلاح کے لئے وقت درکار ہے؛ اگر کسی ولئ کامِل کی نگاہِ عنایت نصیب ہو جائے تب تو ایک ہی نظر میں دِل پاک صاف ہو جاتا ہے ، ورنہ اس کے لئے بہت محنت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami