Book Name:Aur Ibrat-o-Naseehat

ہوتا ہے ، الامان والحفیظ! بالخصوص نوجوان تو کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں * ناچ گانے کی  محفلیں سجتی ہیں * شراب پی جاتی ہے * جوا کھیلا جاتا ہے * رات کو 12 بجتے ہی کروڑوں روپیہ آتش بازی کے نام پر جلا کر راکھ کر دیا جاتا ہے * ہوائی فائرنگ ہوتی ہے * منچلے نوجوان سٹرکوں پر اُودھم مچاتے ہیں * کئی نوجوان تَو وَن وِیلنگ (One Wheeling)  کرتے ہوئے موت کے گھاٹ بھی اُتر جاتے ہیں ۔

 “ نیو ائیر نائٹ “ کے پروگراموں کی تباہ کاریاں

 “ نیو ائیر نائٹ “ کے نام پر ہونے والے فنکشنز (Functions) میں کئی افراد زہریلی شراب پی کر یا ہوائی فائرنگ کے سبب یا آتش بازی کے نتیجے میں آگ میں جھلس کر موت کے گھاٹ اُترتے ہیں۔  مختلف خبروں کے مطابق * پیرا گوئے میں نیو ائیر نائٹ کو آتش بازی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے *  بیونس آئرس نامی ایک شہر میں نئے سال کی خوشی میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران آتش بازی کی گئی ، جس کے سبب 300 افراد ہَلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے *  برطانیہ میں 2020 کی نیو ائیر نائٹ کو ہونے والی آتش بازی نے 1362 افراد کو متاثر کیا ، ان میں بہت ساروں کے اعضاء بےکار ہو گئے ، 40 گھروں کو آگ لگ گئی ، 500 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 4 ہزار 825 جانور بھی جَل کر مَر گئے * ایک سروے کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر صرف امریکہ میں 171 ارب ڈالر کی شراب پی جاتی ہے ، 600 ملین ڈالر کی آتش بازی ہوتی ہے اور نوجواب اربوں ڈالر ناچ گانے کے کلبوں میں اُڑا دیتے ہیں۔

وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی      جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اَجَل بھی