Book Name:Aur Ibrat-o-Naseehat

بھی ہے کہ الحمد للہ! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس رات کوعموماًمدنی چینل پر لائیو مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ( کراچی) کے علاوہ بھی عاشقانِ رسول مختلف مقامات پر جمع ہوکراس رات مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے اللہ پا ک کی رحمتوں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں ، لہٰذا مدنی مذاکرے میں شرکت کی ابھی سے نیت کر لیجئے! عِلْمِ دین سیکھئے!  اللہ پاک نے چاہا تو نئے سال کی نئی گھڑیوں میں برکت ہو گی۔ اے کاش! ہمیں غفلت سے بیداری نصیب ہو جائے ، اللہ پاک ہم سب کو نیک بننے ، نیکیاں کرنے اور وقت کی قدر جاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ۔    

سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر

 اے عاشقانِ رسول ! اسلامی سال کا چھٹا مہینا  جمادَی الْاُخْریٰ تشریف لانے والا ہے ، جمادَی الْاُخْریٰ کی پہلی (1st) تاریخ کو پنجاب  (پاکستان) کی بہت مشہور و معروف ہستی سلطان العارِفِین شیخ سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرسِ پاک ہوتا ہے ، یکم جمادَی الْاُخْریٰ کو شیخ سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام بھی کیجئے! مکتبۃ المدینہ کا بہت پیارا رسالہ ہے : فیضانِ سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ۔ یہ رسالہ بھی پڑھ لیجئے! اس کے ساتھ ساتھ آئیے! سلطان باہُو رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ایک سبق آموز نصیحت بھی سنتے ہیں :

عبرت و نصیحت کے 5 مدنی پھول

شیخ سلطان باہُو رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : راہِ سُلُوک(یعنی حق کے ، نیکیوں کے رستے) پر چلنے والے کے لئے 5 باتیں لازِم ہیں : (1) : رات کو تنہائی میں اللہ پاک کی یاد میں مشغول