Book Name:Aur Ibrat-o-Naseehat

رہا کرے (2) : دِل میں اللہ پاک کی محبت پیداکرے (3) : ہر رات کو قبر کی رات سمجھے (4) : جب دِن چڑھے اور لوگ نیند سے بیدار ہو جائیں تو یُوں تَصَوُّر باندھے کہ گویا یہ قیامت کا دِن ہے اور یہ قبر سے نکل کر کھڑا ہوا ہے (5) : ہردِن کو اپنے لئے قیامت کا دِن سمجھے اور اپنے اَعْمَال کا خود ہی محاسبہ کرے۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

اے عاشقانِ رسول! اپنی زِندگی کو بامقصد بنانے ، خوفِ خُدا کی نعمت پانے ، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حِفَاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! ان شآء اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔ آئیے! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذِہن پانے کے لئے ایک مدنی بہارسنتے ہیں :

گُنَاہوں بھری زِندگی میں مدنی انقلاب

کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا ، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا ، بُرے دوستوں کی صحبت نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا ، دوستوں کے


 

 



[1]...مناقبِ سلطانی ، صفحہ : 251۔