Book Name:Aur Ibrat-o-Naseehat

بس اب اپنے اس جہل سے تُو نکل بھی    یہ جینے کا انداز اپنا بدل بھی

جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے             یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

نیو ائیر نائٹ میں کرنے کے کام

پیارے اسلامی بھائیو!  ویسے تو اسلامی سال شروع ہی مُحَرَّمُ الحرام سے ہوتا ہے اور شروع ہوتے ہی ہمیں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے تقویٰ و پرہیز گاری کی ، آپ کے عشق رسول کی ، آپ کے عدل و انصاف کی یاد دِلا دیتا ہے۔ پھر اس کے ساتھ ہی شہدائے کربلا ، بالخصوص امامِ عالی مقام ، امامِ عرش مقام حضرت امام حُسَین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی دین سے محبت ، دِین کے لئے دی گئی آپ کی قربانیوں کی یاد دِلاتا اور غفلت سے بیداری کا پیغام سُنا  دیتا ہے۔

بہر حال! اگر کوئی عیسوی تاریخ کے اعتبار سے بھی نئے سال کا استقبال کرناچاہے تو اس کے بہت سارے جائِز بلکہ نیکیوں بھرے طریقے ہو سکتے ہیں مثلاً * نیا سال شروع ہونے سے فِکْرِ آخرت کا دَرْس حاصِل کیجئے یعنی یہ غور فرمائیے کہ “ میری زِندگی سے ایک سال کم ہو گیا اور میں موت سے اور بھی قریب ہو گیا ہوں ، اس کے ساتھ ساتھ جو سال گزرا ہے ، اس کا جائزہ لیا جائے کہ میں نے کیا کھویا ، کیا پایا۔ “

غافِل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی        قُدرت نے گھڑی عمر کی اِک اَور گھٹا دی

*  عزیز رشتے دار ، دوست احباب جو گزشتہ سال دُنیا سے رخصت ہوئے اور اب اندھیری قبر میں آرام فرما ہیں ، انہیں یاد کیجئے! اُن کے دُنیا سے چلے جانے سے عبرت پکڑئیے! کہ میرے قریب رہنے والے میرے دوست احباب دُنیا سے رخصت ہو گئے تو