Book Name:Hazrat Ibraheem
اُس سنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثواب ملتا رہے گا۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائے اور ذیلی حلقے کے بارہ دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام “ چوک درس “ بھی ہے ۔ مَسْجِد اور گھر کے عِلاوہ جس بھی مَقام (چوک ، بازار ، سکول ، کالج ، ادارے وغیرہ) پر جو دَرْس دیا جاتا ہے اُسے دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاح میں چوک دَرْس کہتے ہیں۔ چوک دَرْس کا مَقْصَد ایسے اَفراد کو نیکی کی دعوت پہنچانا ہے جو مَسَاجِد میں نہیں آتے تا کہ وہ بھی مَسْجِد میں آنے والے ، باجَمَاعَت نَماز پڑھنے والے بن جائیں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کا دینی پیغام قبول کر کے راہِ سنّت پر گامزن ہو جائیں۔
مَسْجِد سے باہَر مُناسِب مَقام پر عِلْمِ دِین کے دَرْس کی مِثال صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مُبارَک زمانے سے بھی ملتی ہے ، جیسا کہ حضرت شیخ نصر بن محمد بن ابراہیم سَمَرقَنْدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی کتاب تَنْبِیْهُ الْغَافِلِیْن میں نَقْل فرمایا ہے کہ مجھے فُقَہائے کِرام کی ایک جَمَاعَت نے یہ بات بتائی کہ حضرت امیر مُعَاوِیہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے دورِ حُکُومَت میں ایک بار حضرت سُـمَیر اَصْبَحی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ مدینہ شریف میں حاضِر ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک جگہ لوگوں کا خوب ہُجُوم ہے ، کسی سے پوچھا کہ کیا ماجِرا ہے؟ تو بتانے والے نے عَرْض کی : حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ حدیثِ پاک کا دَرْس دے رہے ہیں۔ چُنَانْچِہ آپ نے بھی آگے بڑھ کر عِلْم کے اس سمندر سے اپنا حِصّہ وُصُول کیا۔ ( تنبيه الغافلين ، باب الاخلاص ، ص ۶ ملتقطًا)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے کعبہ کی جو عمارت بنائی وہ طوفانِ نوح تک باقی رہی اور بوقت طوفان اسے آسمانوں پر اٹھا لیا گیا ۔ اس کے بعد کعبہ معظمہ کی جگہ ایک بلند ٹیلے کی