Hazrat Ibraheem

Book Name:Hazrat Ibraheem

آفتاب وماہتاب بالکل بے نور ہوگئے۔ اس سے وہ بہت خوف زدہ ہوااور اس نے کاہنوں سے اس خواب کی تعبیر دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تیری سلطنت میں ایک فرزند پیدا ہوگا جو تیرے ملک کے زوال کا باعث ہوگا اور تیرے دین والے اس کے ہاتھ سے ہلاک ہوں گے۔ یہ خبر سن کر وہ پریشان ہوا اور اُس نے حکم دیا کہ جو بچہ پیدا ہو قتل کر ڈالا جائے اور مرد عورتوں سے علیحدہ رہیں اور اس کی نگہبانی کے لئے ایک محکمہ قائم کردیا گیا مگر تقدیرات ِالٰہیہ کو کون ٹال سکتا ہے ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کی والدہ ماجدہ حاملہ ہوئیں اور کاہنوں نے نمرود کو اس کی بھی خبر دی کہ وہ بچہ حمل میں آگیا لیکن چونکہ حضرت کی والدہ صاحبہ کی عمر کافی کم تھی ان کا حمل کسی طرح پہچانا ہی نہ گیا۔ جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کی ولادت کا وقت قریب آیا تو آپ کی والدہ اس تہ خانے میں چلی گئیں جو آپ کے والد نے شہر سے دور کھود کر تیار کیا تھا ، وہاں آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی اور وہیں آپ رہے۔ پتھروں سے اس تہ خانہ کا دروازہ بند کردیا جاتا تھا ، روزانہ والدہ صاحبہ دودھ پلا آتی تھیں اور جب وہاں پہنچتی تھیں تو دیکھتی تھیں کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اپنی انگلی کا کنارہ چوس رہے ہیں اور اس سے دودھ برآمد ہوتا ہے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام بہت جلد بڑھتے تھے۔ (صراط الجنان ، ۳ / ۱۴۳)

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام بہت اعلیٰ و عمدہ اوصاف کے مالک تھے ، یہاں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے چند اوصاف بیان کئے جاتے ہیں توجہ کے ساتھ سماعت کیجئے

نمازسے محبت :

آپ  عَلَیْہِ السَّلَام عبادت کی ادائیگی میں ممتاز مقام رکھتے تھے  ، چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام بڑی رغبت کے ساتھ نماز ادا فرماتے اور اس پر غمگین ہوتے کہ دوسرے لوگ عبادت سے غافل ہیں۔ حضرت کعب رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک بار حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی : اے میرے