Hazrat Ibraheem

Book Name:Hazrat Ibraheem

رب!مجھے یہ بات غمزدہ کرتی ہے کہ میں زمین میں اپنے علاوہ کسی اور کو تیری عبادت کرتا نہ دیکھوں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرشتے بھیج  دئیے جو آپ کے ساتھ نماز پڑھتے  اور آپ کے ہمراہ رہتے تھے۔ ( حلیة الاولیاء ، کعب الاحبار ، ۶ / ۲۶ ، رقم : ۷۶۹۴)

پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہاللہ پاک  کےپیارے نبی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو عبادت کا کیسا شوق تھا اور نماز سے کیسی محبت فرماتے تھے اور آپ کو یہ بات غمزدہ کردیتی تھی کہ لوگ اللہ پاک کی عبادت  سے غافل ہیں   ۔ آج ہم لوگوں کو نمازکی کوئی فکر ہی نہیں ، ہمیں اللہ  پاک کی عبادت کا کوئی شوق ہی نہیں ، غور کریں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام جو کہ اللہ  پاک کے نبی ہیں معصوم عن الخطا ہیں ، بخشے بخشائے ہیں وہ عبادت کا اتنا شوق رکھیں اور ایک ہم ہیں کہ جن کے نامۂ اعمال گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں ، ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ ہماری بخشش ہوگی بھی کہ نہیں پھر بھی ہم نماز سے غفلت برتیں ، نماز کی فکر ہی نہ کریں ، اللہ کے گھر سے روز پانچ دفعہ ہمیں آواز آئے مگر ہم اپنے کاموں میں لگے رہیں ، ہمیں اپنی دکان کی فکر تو ہے ، اپنے کاروبار کی ٹینشن تو ہےاپنی نوکری پروا تو ہے مگر افسوس! نماز کی کوئی فکر نہیں۔ اے کاش ہمیں نماز کی فکر ، ٹینشن اور پروا نصیب ہوجائے۔ آمین

نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں :

پیارے اسلامی بھائیو! نماز نہ پڑھنے والوں کے لئے کیا کیا سزائیں ہیں اس بارے میں 3 فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سنتے ہیں :  جو نماز کی پابندی کریگا یہ اس کے لئے نور ، برہان یعنی رہنما اور نجات ثابت ہو گی اور جو اس کی پابندی نہیں کریگا اس کے لئے نہ نور ہو گا ، نہ برہان اور نہ ہی نجات کا کوئی ذريعہ اور وہ شخص قيامت کے دن قارون ، فرعون ، ہامان اور اُبی ّ بن خلف کے ساتھ ہو گا۔ (مسند  احمد ، مسند عبداللہ بن عمر بن العا ص ، ۲ / ۵۷۴ ، حدیث : ۶۵۸۷)