Hazrat Ibraheem

Book Name:Hazrat Ibraheem

ہی پڑھنے کا حکم ہے ، کوئی بے تعظیمی سے پڑھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ مقام ِ ابراہیم کی آیت سے ہی نیک لوگوں کے تبرکات کی تعظیم کا بھی ثبوت ملتا ہے۔

تعمیرکعبہ کے بعد نبی کریم  کی تشریف آوری کیلئے دعا فرمائی

خانہ کعبہ کی تعمیر کی عظیم خدمت بجالانے اور توبہ و استغفار کرنے کے بعد حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِمَا السَّلَامنے یہ دعا کی کہ یارب! ، اپنے حبیب ، نبی آخر الزماں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ہماری نسل میں ظاہر فرما اور یہ شرف ہمیں عنایت فرما۔ یہ دعا قبول ہوئی اور ان دونوں بزرگوں کی نسل میں حضور پر نور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری ہوئی۔ امام بغوی نے ایک حدیث روایت کی کہ حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک خاتم النبیین لکھا ہوا تھاحالانکہ حضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَام کا خمیر تیارہورہا تھا ، میں تمہیں اپنے ابتدائے حال کی خبر دوں ، میں دعائے ابراہیم ہوں ، بشارت عیسیٰ ہوں ، اپنی والدہ کے اس خواب کی تعبیر ہوں جو انہوں نے میری ولادت کے وقت دیکھی اور ان کے لیے ایک بلند نورظاہر ہوا جس سے ملک شام کے ایوان اور محلات ان کے لیے روشن ہوگئے۔ (شرح السنۃ ، کتاب الفضائل ، باب فضائل سید الاولین والآخرین محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ۷ / ۱۳ ، الحدیث : ۳۵۲۰)

ملک الموت کی خوفناک صورت

منقول ہے : حضرتِ  ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلَام نے ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام  سے فرمایا : کیاتم مجھے وہ صورت دکھا سکتے ہو جس میں تشریف لا کر نافرمانوں کی روح قبض کرتے ہو؟حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  نے کہا : آپ  سہہ نہیں سکیں گے۔ حضرتِ  ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  نے کہا : کیوں نہیں (میں دیکھ لوں گا)۔ انہوں نے کہا : آپ مجھ سے الگ ہو جائیے۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام الگ ہوگئے۔ پھر ادھر متوجہ