Book Name:Hazrat Ibraheem
آیا۔ (احیاء العلوم ، ۴ / ۴۴۷)
حضرت امام بخاریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ ان کے والدحضرت اسماعیل بن ابراہیمرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ انتقال فرماگئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تربیت کی تمام تر ذمہ داری آپ کی نہایت ہی نیک اور پرہیز گار والد ہ پرآگئی۔ بچپن میں حضرت امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ایک اور تکلیف پہنچی کہ آپ کی بینائی چلی گئی ، جس کی وجہ سے آپ کی والدہ شدید غم سے دوچار ہوگئیں ، پریشانی کے عالم میں انہوں نے رو رو کر دعائیں کی اور بارگاہِ الٰہی میں فریادی ہوئیں۔ ان دعاؤں کی قبولیت کا اثر یوں ظاہر ہواکہ ایک رات جب امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدہ ماجدہ سوئیں توانہیں خواب میں حضرت ابراہیم خَلِیلُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی زیارت ہوئی ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے خوش بخت بیٹے کی بینائی واپس آنے کی خوشخبری سنائی ، صبح وہ خواب حقیقت میں بدل گیا اوراس طرح امام بخاریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آنکھوں میں دوبارہ بصارت کا نور پید ا ہوگیا۔ (حافظہ کیسے مضموط ہو؟ ، ص ، ۳۷)
پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے ، برائیوں سے بچنے اور دوسروں کو نیک بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت عام کرنا اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینا چاہیے12 دینی کاموں میں سے ایک یومیہ دینی کام روزانہ “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر(Fill) کرنا بھی ہےنیک اعمال پر عمل کی برکت سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے ہمیں “ 72 نیک