Hazrat Ibraheem

Book Name:Hazrat Ibraheem

ذکرِ الٰہی کی کثرت :

 حضرت خالد بن معدان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے سامنے ایک برتن میں انگور پیش کیے جاتے تو آپ ایک ایک دانہ اٹھا کر کھاتے اور ہر دانہ کھاتے وقت ذِکرُ اللہ کرتے تھے۔ (حلیة الاولیاء ، ذکر طبقة من تابعی اھل الشام ، خالد بن معدان ، ۵ / ۲۴۰ ، رقم : ۶۹۶۶)

اولیات :

 حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے کئی کاموں کی شروعات ہوئی ، جیسے

(1)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی کے بال سفید ہوئے ۔

(2)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے (سفید بالوں میں)مہندی اور کَتَم(یعنی نیل کے پتوں) کا خضاب لگایا۔

(3)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے سلا ہوا پاجامہ پہنا۔

(4)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہی منبر  پر خطبہ پڑھا۔

(5)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے راہِ خدا میں جہاد کیا۔

(6) سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہی (بہت اہتمام کے ساتھ)مہمان نوازی شروع کی ۔

(7)سب  سےپہلے آپ  عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے ثرید تیار کیا۔ (ثرید شوربے میں بھگوئی ہو ئی روٹی کو کہتے ہیں۔ )

(8)سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ملاقات کے وقت لوگوں سے گلے ملے یعنی معانقہ فرمایا۔ (مرقاة المفاتیح ، کتاب اللباس ، باب الترجل ، ۸ / ۲۶۴ ، ۲۶۵ ، تحت الحدیث : ۴۴۸۸ ، ملخصاً)

اسلامی عقیدہ اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا واقعہ