Hazrat Ibraheem

Book Name:Hazrat Ibraheem

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

مہمان نوازی کے بقیہ آداب :

* گھر یاکھانے وغیرہ کے مُعامَلات میں کسی قسم کی تنقیدکرے نہ ہی جھوٹی تعریف۔ میزبان بھی مہمان کو جھوٹ کے خطرے میں ڈالنے والے سُوالات نہ کرے مَثَلاًکہنا ہمارا کھانا کیسا تھا؟ آپ کو پسندآیا یا نہیں؟ایسے موقع پر اگر نہ پسند ہونے کے باوُجُود مِہمان مُرَوَّت میں کھانے کی جھوٹی تعریف کریگا تو گنہگار ہو گا۔  اِس طرح کا سُوال بھی نہ کرے کہ’’آپ نے پیٹ بھر کر کھایا یا نہیں؟‘‘ کہ یہاں بھی جواباً جھوٹ کا اندیشہ ہے کہ عادتِ کم خوری یا پرہیزی یا کسی بھی مجبوری کےتحت کم کھانے کے باوُجُوداصرار و تکرار سے بچنے کیلئے مِہمان کو کہنا پڑ جائے کہ’’میں نے خوب ڈٹ کر کھایا ہے “ ۔ * میزبان کو چاہیےکہ مہمان سے وقتاً فوقتاً کہےکہ ’’اور کھاؤ‘‘ مگر اس پر اِصرار نہ کرے۔ ([1])  کہیں اِصرار کی وجہ سے زیادہ نہ کھا جائے اور یہ اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ * میزبان کو بالکل خاموش نہ رہنا چاہیے اور یہ بھی نہ کرنا چاہیے کہ کھانا رکھ کر غائب ہو جائے بلکہ وہاں حاضر رہے۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* دعا کی قبولیت پر شکر  کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ دعا کی قبولیت پرشکر  کی دعا “ یاد کروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :


 

 



[1]  فتاوی ھندیہ ، کتاب الکراہیہ ، باب ثانی عشرالخ ، ۵ / ۳۴۴

[2]  فتاوی ھندیہ ، کتاب الکراہیہ ، باب ثانی عشرالخ ، ۵ / ۳۴۵