Book Name:Hazrat Ibraheem
عَلَیْہِ السَّلَام سب سے اَفْضَل ہیں* حضرت اِبْراہیم عَلَیْہِ السَّلَامہی اپنے بعد آنے والے سارے اَنْبِیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کے والِد ہیں۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۲)* ہر آسمانی دِیْن میں آپ ہی کی پَیْروِی اور اِطاعَت ہے* ہر دِیْن والےآپ کی تَعْظِیْم کرتے ہیں* آپ ہی کی یادقربانی ہے* آپ ہی کی یادگارحَج کے اَرْکان ہیں* آپ ہی کَعْبہ شریف کی پہلی تَعْمِیْر کرنے والے یعنی اسے گھر کی شَکْل میں بنانے والے ہیں* جس پتھر(مَقامِ اِبْراہیم)پرکھڑے ہوکرآپ نے کَعْبہ شریف بنایاوہاں قِیام اور سجدے ہونے لگے* مُسلمانوں کےفوت ہوجانے والے بچّوں کی آپعَلَیْہِ السَّلَام اورآپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سارہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاعالَمِ بَرزَخ میں پَروَرِش کرتے ہیں * قیامت میں سب سے پہلےآپ ہی کوعُمدہ لباس عَطا ہوگا اس کےفوراً بعدہمارے حُضورِپاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو۔ ( تفسیر نعیمی ج۱ص۶۲۱ مُلَخّصًا ، از بیٹا ہو تو ایسا ، ص : ۲۱ ، بتغیرقلیل)
منقول ہے کہ ایک مجوسی نے حضرت ابراہیم خلیلُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کے یہاں مہمان بننے کی خواہش کی۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : اگر تم ایمان لےآؤ تو میں تمہیں اپنا مہمان بنا لوں گا یہ سن کر وہ مجو سی چلا گیا ۔ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابراہیم! تم نے کھانا کھلانے کے لئے دِین کی تبدیلی شرط رکھی جبکہ میں اس کے کفر کے باوجود70سال سے اسے کھاناکھلا رہا ہوں ، اگر تم ایک رات اسے مہمان بنا لیتے تو تمہارا کیا نقصان ہو تا؟ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اس مجو سی کے پیچھے دوڑے ، اسے واپس لے کر آئے اور اس کی مہمان نوازی کی۔ مجوسی نے آپ سے پوچھا کہ اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے وحی کا ذکر فرمایا ۔ مجوسی نے کہا : کیا اللہ پاک نے میرے بارے میں ایسا معاملہ فرمایا؟پھر کہنے لگا : مجھے ایمان والوں میں شامل کرلیجئے۔ چنانچہ وہ ایمان لے