Book Name:Hazrat Ibraheem
والوں)کے اپنے ثواب سے کچھ کم نہ ہوگا۔ اور جو گمراہی کی طرف بُلائے تو اُس پر تمام پیروی کرنے والے گمراہوں کے برابر گناہ ہو گا اور یہ ان کے گناہوں سے کچھ کم نہ کرے گا۔ (مُسلِم ، ص۱۴۳۸حدیث ۲۶۷۴)
حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان َحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہ حکم(عام ہے یعنی)نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور ان کے صَدقے سے تمام صَحابہ ، اَئِمّۂ مُجتَہِدِین ، عُلَماء مُتَقَدِّمین و مُتَأَ خِّرین سب کو شامل ہے مَثَلًا اگر کسی کی تبلیغ سے ایک لاکھ نَمازی بنیں تو اُس مبلِّغ کو ہر وَقت ایک لاکھ نَمازوں کا ثواب ہو گا اور ان نَمازیوں کواپنی اپنی نَمازوں کا ثواب ، اس سے معلوم ہو ا کہ حُضُور( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم)کا ثواب مخلوق کے اندازے سے وَراء ہے۔ ربّ فرماتاہے : وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ(۳) (پ۲۹ ، القلم : ۳) (ترجَمۂ کنز العرفان : اوریقیناً تمہارے لئے ضرور بے انتہا ثواب ہے)ایسے ہی وہ مُصَنِّفِین جن کی کتابوں سے لوگ ہِدایت پارہے ہیں قِیامت تک لاکھوں کا ثواب انہیں پہنچتا رہے گا ،
پیارے اسلامی بھائیو! نیکیوں کے حریص بن جایئے ، دوسروں کو نَماز ی بنانے کی مُہم تیز سے تیز تر کر دیجئے ، جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں ، دوسروں کو ترغیب دیکر ساتھ لیتے جایئے ، جنہیں نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔ اگر آپ کے سبب ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا آپ کو بھی ثواب ملتا رہے گا۔ عُمومًا عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ چلنے والے دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے ، اِس میں خود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔ آپ سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔ آپ بھی سنّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کیجئے۔ اگر آپ نے کسی کو ایک سنَّت سکھا دی تو اب وہ جب جب اُس سنَّت پرعمل کرے گا آپ کو بھی