Book Name:Silah Rehmi

آئیے یہ بھی سُنتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین

بڑے بہن بھائیوں پر چھوٹوں کے حُقُوق وآداب:

بڑے بھائی اور بڑی بہن پر،چھوٹے بھائی بہنوں کے حقوق میں سے ہے کہ

1.  والِدَین کی وفات پر چھوٹے بہن بھائیوں کی پرورش کرنااور ان کی اَچّھی تَربِیَت کرنا۔

2.  ان کی ضروریاتِ زندگی کو پُوراکرنااور ہر مُشْکِل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا اور جتنا ہوسکے ان کی حاجت رَوائی و دِلداری کرنا۔

3.  والِدَین کی حیات میں بھی ان سے شَفْقت و مَحَبَّت سے پیش آنا۔

4.  غیبت، چُغلی، بدگُمانی اور حسد عام مُسَلمان  سے حرام ہے توان سے بدرجۂ  اُولیٰ ناجائز ہے۔

5.  بَتقاضائے بشریت ان سے سرزد ہونے والی  خطاؤں کو مُعاف کرنا اور ہمیشہ ان سے نرمی کا برتاوکرنا ۔

چھوٹے بہن  بھائیوں پر بڑوں کے حُقُوق و آداب:

اسی طرح چھوٹے بہن بھائیوں  پر بڑوں کے یہ حُقُوق و آداب ہیں کہ

1.  ان کی عزّت واِحترام کرتے ہوئے ان کے شایانِ شان مرتبہ و مقام دینا۔

2.     والِدَین کی غیر مَوْجُودگی میں انہیں والدین کا مرتبہ دینا ، ورنہ انہیں اپنا سرپرست و رَہْنُما سمجھنا۔ 

3.  حتّی الاِمکان ان کے جائز اَحْکامات  پر عمل کی کوشش کرنا۔

4.  اپنی طرف سے ہونے والی غلطیوں پر خُود بڑھ کر مُعافی مانگنا ۔

5.  ان کی دل آزاریوں سے بچنے کی کوشش کرنا ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی ان مدنی پُھولوں پرعمل کی کوشش کریں گے،تو اِنْ