Book Name:Silah Rehmi

رحمی کرے۔(بخاری، کتاب الادب، باب من بسط لہ فی الرزق۔۔، حدیث: ۵۹۸۵، ۴/۹۷)

1)  رشتے جوڑنا گھر والوں میں مَحَبَّت ہے،مال میں برکت ہے،عُمر میں درازی ہے۔(ترمذی، کتاب البرو الصلۃ، باب ماجاء فی تعلیم النسب،حدیث: ۱۹۸۶، ۳/۳۹۴)

2)  بیشک اللہعَزَّ  وَجَلَّ ایک قوم کی وجہ سے دُنیا کوآباد رکھتا ہے اوران کی وجہ سے مال میں اِضافہ کرتا ہے اور جب سے انہیں پیدا فرمایا ہے،ان کی طرف ناپسندیدہ نظر سے نہیں دیکھا ۔ ''عرض کیا گیا ،'' یَارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! وہ کیسے ؟''فرمایا ، ''ان کے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلُّق جوڑنے کی وجہ سے۔''    (المعجم الکبیر، رقم ۱۲۵۵۶ ،ج۱۲ ،ص۶۷)

صِلَہ رِحمی کرنے کے 10 فائدے :

  حضرتِ سیِّدُنا فقیہ ابُواللَّیث سمرقندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: صِلۂ رحمی کرنے کے 10 فائدے ہیں ٭ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا حاصل ہوتی ہے ٭ لوگوں کی خوشی کا سبب ہے ٭  فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے٭ مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے٭  شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے٭ عُمربڑھتی ہے ٭ رِزق میں برکت ہو تی ہے ٭ فوت ہوجانے والے آباءو اَجْداد(یعنی مسلمان باپ دادا) خُوش ہوتے ہیں ٭ آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے ٭ وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اس کے حق میں دُعائے خیر کرتے ہیں ۔   (تَنبیہُ الغافِلین ص۳۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قَطعِ رحمی کا سبب بدگُمانی:

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!واقِعی صِلۂ رحمی یعنی اپنے رشتہ داروں سے اچھا سُلُوک کرنے میں عزّت و شَرافت،نَجاتِ آخرت ، خُوشنودیِ رَبُّ العزّت ، ترقّیِ رِزْق اور عُمرمیں برکت کے ساتھ