Book Name:Silah Rehmi

توڑنے کی سزا،حُسنِ ظَن رکھنے کا طریقہ اور بَہُت  سی اَہَم معلومات کا اَنمول خزانہ موجود ہے، لہٰذا آج ہی اِس رِسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرما کر خُود بھی اس مُطالَعہ کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی ترغیب دیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس رِسالے کو رِيڈ (يعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔

بیان کا خُلاصہ:

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ  صِلۂ رحمی کا مطلب ہے رِشتہ داروں سے اچھا سلوک کرناہے۔

·      صِلۂ رحمی(رشتہ داروں سے حُسنِ سُلُوک)کی برکت سے رِزق،مال اور عمر میں برکت ہوتی ہے۔

·      رِشتہ داروں،یتیموں،بے سہاروں کے ساتھ صِلۂ رحمی کے ذریعے حکمِ قرآنی پرعمل کرکے ثواب کا اَنبار جمع کیا جا سکتا ہے۔

·       صِلۂ رحمی کی برکت سے کئی خاندانی جھگڑے ختم کرکے گھروں کی ناچاقیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

·      صِلۂ رحمی کرکے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خُوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔

·      کسی مسلمان کی طرف سے معافی میں پہل کرنے پر بھی،بِلا عُذرِ شرعی اُس کو معاف نہ کر کے بروزِ قِیامت حوضِ کوثر پر حاضری سے محرومی ہو سکتی ہے۔

·       بِلا عُذرِ شرعی رِشتوں کو کاٹنا،حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کا م ہے،لہٰذاہمیں خود بھی اس سے بچنا ہے اور دُوسرے مسلمانوں کوبھی اِس سے بچنے کی ترغیب دِلانے کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

·      صِلۂ رحمی کی برکت سے ہمارے کئی غریب و نادار عزیز و اَقْرِباء،ہماری تھوڑی سے نرمی و مَحَبَّت