Book Name:Silah Rehmi

مدینے کے 12چاند لگ گئے، اب ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ جَمْع کرواتا ہوں اور مُسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی خاطِر گھوم پھر کر صَدائے مدینہ لگاتا ہوں۔(فیضانِ سنت، ص۲۴۸)

بے عمل باعمل بنتے ہیں سَر بَسر                     تُو بھی اے بھائی کر قافِلے میں سفر

اچّھی صُحبت سے ٹھنڈا ہو تیرا جگر                 کاش!کرلے اگر قافِلے میں سفر

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جو تم سے توڑے، تم اس سے جوڑو!

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ’’بہشت کی کُنجیاں‘‘بہت ہی ایمان اَفروز کتاب ہے،اس کتاب میں رنگ برنگے مدنی پُھول کیا کیا قیمتی خُوشبو لُٹا رہے ہیں ،آئیے سُنتے ہیں:جنّت کیا ہے؟جنّت کہاں ہے؟جنّتیں کتنی ہیں؟اہلِ جنّت کی عُمر کتنی ہوگی،جنّت میں لے جانے والے اعمال کون کون سے ہیں؟تِلاوتِ قرآنِ کریم کی برکات،دَرَجَۂ شہادت ملنے کاآسان طریقہ، مسلمانوں کی پردہ پوشی کے فضائل،لوگوں کی خطاؤں کو مُعاف کرنے کی فضیلت اوربہت سی دِینی معلومات سے مال مال یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کی جاسکتی ہے،اِسی شاندار کتاب میں شَیخُ الحدیث، حضرتِ علّامہ مَولاناعبدُ المصطفٰے اَعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہانہی حالات کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:اِس زمانے میں ذرا ذرا  سی باتوں پر لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ” میں آج سے تیرا بھائی نہیں اورتُو میری بہن نہیں“ اِسی طرح بھائی بھائی سے یہ کہہ دیتا ہے کہ ”میں آج سے تیرا بھائی نہیں اور تُو میرا بھائی نہیں“ یہ قَطعِ رِحم یعنی رشتوں کو کاٹنا ہے جو حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے،لہٰذا ہر مُسَلمان  کو ہمیشہ اِس کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسی رشتے دار سے تَعَلُّق نہ کاٹے بلکہ ہمیشہ اِس کو شش میں لگا رہے کہ رشتے داروں سے تَعَلُّق قائم رہے اور کبھی بھی رشتہ کٹنے نہ پائے۔بعض لوگ یہ