Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

ص١٣٠) (13): عورَت سونے چاندی کی جتنی چاہے انگوٹھیاں اور چھلّے پہن سکتی ہے ، اِس میں وزن اور نگینے کی تعدادکی کوئی قید نہیں۔ (14) لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا خول چڑھا دیا کہ لوہا بالکل نہ دکھائی دیتا ہو، اس انگوٹھی کے پہننے کی (مرد و عورت کسی کو بھی) مُمانَعَت نہیں۔ ( عالمگیری ج٥ص٣٣٥)(15)دونوں میں سے کسی بھی ایک ہاتھ میں انگوٹھی پہن سکتے ہیں اور چھنگلیا یعنی سب سے چھوٹی اُنگلی میں پہنی جائے۔(رَدُّالْمُحتار ج ٩ ص ٥٩٦) (16) مَنّت کا یا دَم کیا ہوا دھات (METAL) کاکڑابھی مرد کو پہننا ناجائز وگناہ ہے اسی طرح (17) مدینۂ منوَّرہ یا اجمیر شریف کے چاندی یا کسی بھی دھات کے چَھلّے اور اسٹیل کی انگوٹھی بھی جائز نہیں۔ (18)بواسیرو دیگر بیماریوں کے لئے دم کئے ہوئے چاندی یا کسی بھی دھات کے چَھلّے بھی مردوں کے لئے جائز نہیں۔ (19)اگر کسی اسلامی بھائی نے دھات کا کڑا یا دھات کاچھلّا، ناجائز انگوٹھی یا دھات کی زنجیر (BRACELET-CHAIN) پہنی ہے توابھی ابھی اُتار کر توبہ کر لیجئے اور آیندہ نہ پہننے کاعہد کیجئے۔

        ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (١) 312 صفحات پرمشتمل کتاب’’بہارِشریعت‘‘حصّہ16اور(٢)120صفحات کی کتاب ’’سُنَّتیں اور آداب‘‘ہدیَّۃً حاصل کیجئےاورپڑھئے۔سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو        سیکھنے سُنَّتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو    ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو