Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

کے بال صاف کرنا ضَروری ہے 40دن سے زِیادہ تاخیر گناہ ہے ۔چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان  عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں: یہ(یعنی ذُوالحِجّہ کے ابتِدائی دس دن میں ناخُن وغیرہ نہ کاٹنے کا)حکم صرف اِسْتِحْبابِی ہے ، کرے تو بہترہے نہ کرے تو مُضایَقہ نہیں، نہ اس کوحکم عُدُولی(یعنی نافرمانی) کہہ سکتے ہیں، نہ قربانی میں نَقْص (یعنی خامی) آنے کی کوئی وجہ، بلکہ اگر کسی شخص نے 31 دن سے کسی عُذر کے سبب خواہ بِلا عُذر ناخُن نہ تراشے ہوں کہ چاند ذِی الْحِجّہ  کا ہوگیاتو وہ اگر چِہ قربانی کا اراد ہ رکھتا ہو اِس مُسْتَحَب پر عمل نہیں کرسکتا کہ اب دسویں تک رکھے گا تو ناخُن تراشوائے ہوئے اکتالیسواں دن ہوجائے گااور چالیس دن سے زیادہ نہ بنوانا گناہ ہے۔ فعلِ مُسْتَحَب کے لئے گناہ نہیں کرسکتا۔     (مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ ج٢٠ ص٣٥٣۔٣٥٤)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کل اجتماعی قُربانیوں کا سلسلہ عام ہے ،مختلف فَلاحی وسَماجی اِدارے ،مَدارس وجامعات یا عزیز واَقارب اجِتماعی قُربانی  کیلئے  جانورخریدکران میں حصّہ داری کرتےہیں ،جس میں  مُناسب رَقم  کے ذَریعے  اس اَہَم فریضے کی ادائیگی بآسانی مُمکن ہوجاتی ہے ۔مگر یادرہے !اِجتماعی قربانی کے بھی شَرعی مسائل ہیں جن کاہمیں  عِلْم ہونا  ضروری ہے ۔آئیے  شراکت کی قربانی میں گوشت کی تقسیم کے حوالے سے شرعی مسائل سنتے ہیں ۔

اجتِماعی قُربانی کا گوشت وَزن کر کے تقسیم کرناہو گا