Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قربانی کے گوشت کی تقسیم سے مُتعلِّق یہ چند مَسائل آپ نے سُنے، مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ 20 صفحات پرمُشْتمل رسالہ ’’  اجتماعی قربانی کے مدنی پھول ‘‘ کا مُطالعہ بے حدمفید ثابت ہوگا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قُربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی رَحمتوں، میٹھے مُصْطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی عنایتوں، اَولیائے عِظام وعُلمائے کِرام کی نِسْبتوں،شَفْقتوں اورامیرِِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شب و روز کی کوششوں کے نتیجے میں ذُوالقعدۃُ الحرام 1401ہجری بمطابق ستمبر1981ء میں بابُ المدینہ( کراچی) سے اُٹھنے والی مَدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی پیغام تاحال بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ،خَیبر پختونخواہ،کشمیر ،بلوچستان،گلگت بلتِستان اورپھر مُلک سے باہَر مثلاًہِنْد،بنگلہ دیش، عرب اَمارات،سی لَنْکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کوریا،جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 176مُمالک میں پہنچ گیا اور آگےمزید کُوچ جاری ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!آج(یعنی ۱۴۳۵ھ میں) دعوتِ اسلامی، خدمتِ دین کے تقریباً  96 شُعبوں میں سُنَّتوں کی خِدْمت میں مَشغول ہے۔ان تمام شُعْبہ جات کو چلانے کیلئے  کروڑوں  روپے کے اَخْراجات  ہوتے ہیں۔ہمیں بھی حُصولِ ثواب کی  خاطِر دعوتِ