Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،بیشک یہ روشن جانچ تھی اور ہم نے ایک بڑا  ذَبِیْحَہ اس کے فِدیہ میں دے کر اسے بچالیا۔(پ ۲۳،الصّٰفٰت۱۰۴تا ۱۰۷)

        اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی طرف سے ایک موٹا تازہ سینگوں والا سفید سیاہی مائل دنبہ حضرت سَیِّدُنا اسماعیل ذبیحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا فِدیہ دے دیا گیا اور آپ کو ذبح سے بچاکر بھی ذبح ہوجانے کا ثواب عطاکیا گیا اور تاقیامت آپ کو ذَبیحُ اللہ (اللہ کی رضا کیلئے ذبح ہونے والے)کے لقب سے مُتَّصِف کردیا گیا۔(تذکرۃ الانبیاء)

وسوسہ:

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہوسکتا ہے کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوکہ حضرت سَیِّدُنا ابراہیم  خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے مَحض خواب کی بنا پرہی اپنے بیٹے  حضرت سَیِّدُنا اسماعیل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو ذبح کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کیا آ ج بھی اگر کوئی خواب میں اپنی اولاد کو ذبح کرتا دیکھے توکیااسے بھی اس خواب پر عمل کرنا  ضروری ہوگا۔؟

جواب وسوسہ:

        اس کا جواب یہ ہے کہ انبیائے  کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کےخواب سچے ہوتے ہیں انہیں اپنے خَواب پر عمل کرنا لازِم ہوتا ہے جبکہ غیرِ نبی کاخواب شریعت میں