Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقّی کےلیے اپنے گھر ،رِشتہ داروں اور اَہلِ مَحلہ کے ساتھ ساتھ مُختلف عَلاقوں میں جاجاکر دعوتِ اسلامی کے  شُعْبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے قُربانی کی کھالیں جَمْع کرنی چاہئیں  اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینا چاہیے ۔

مدنی قافلے میں سفر کیجئے!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ساری دنیامیں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزمِ مُصَمَّم رکھتی ہے۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے بے شمارمَدَنی قافِلے3دن،12دن،30دن)1ماہ( اور 12ماہ کے لئے ملک بہ ملک،شہربہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفرکرکے علمِ دین اورسُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں۔

        یقیناً راہِ خدا میں سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مَدَنی قافلوں میں سفرکرنابہت بڑی سعادت ہے۔ان مَدَنی قافلوں کی بَرَکت سے پَنْجْ   وَقْتَہ نمازونوافل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتیں بھی سیکھنے کوملتی ہیں اوریوں علمِ دین حاصل کرنے کاموقع  مُیسَّرآتاہے۔ علمِ دین کے لیے سفر کے بے شُمارفضائل ہیں چنانچہ حضرت سَیِّدُناابودَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روایت ہے کہ میں نے رَسولُ اللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کوفرماتے ہوئے سناکہ’’جوعلم کی تلاش میں کسی راستے پرچلتاہے تو اللہ تَعالیٰ اس کے لئے جنّت کاراستہ آسان فرمادیتا ہے اور بیشک