Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

دن قربانی میں خرچ  ہونے والےپیسے سے زِیادہ کوئی پیسہ مَحبوب نہیں ہوتا ،پھر یہ بھی معلوم ہواکہ قربانی واجب ہونے کیلئے صاحبِ نصاب ہوناشَرط ہے یعنی  ساڑھے باوَن تولہ چاندی یا اتنی مالیَّت کی رَقم یا اتنی مالیَّت کا تجارت کا مال ہونا ضروری ہے ۔ قربانی کے ضروری مسائل بھی سنے کہ اگر کسی نے ایک بکرا پورے گھر کی طرف سے قربان کردیا تو کسی کا بھی واجب ادا نہ ہوگا بلکہ گھر میں جتنے بھی صاحبِ نصاب افرادہونگے سب پر الگ الگ قربانی واجب  ہوگی ،پھر جانورں کے ایسے عیوب کے بارے میں سنا جن کی وجہ سے قربانی نہیں ہوتی،اور جانوروں پر ظلم سے بچنے اور ان کے ساتھ بھی حُسنِ سلوک سے پیش آنے کے بارے میں سناکہ  جانو ر پرظُلم کرنا ذِمّی کافرپرظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے ۔پھراجتماعی قربانی میں  گوشت کی تقسیم کاری کے حوالے سے بھی مُفید مدنی پھول  حاصل کئے،اس حوالے سے مزید جاننے کیلئے ’’ اجتماعی قُربانی کے مدنی پھول ‘‘نامی رسالہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اور دوسرےاسلامی بھائیوں  کوبھی تحفۃً پیش کیجئے ۔ پھر ہم نے غریبوں کی قربانی کے بارے میں سناکہ جو افراد صاحبِ اِسْتطاعت نہیں ہیں اگر وہ قُربانی کا ثواب پانا چاہتے ہیں تو  وہ ذُوالحج کے دس دنوں میں اپنے بال ،ناخُن وغیرہ صاف نہ کروائیں   اوربَقر عید کے دن  نماز ِعید کے بعد صاف کرلیں تو انہیں بھی قربانی کا ثواب ملے گا ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں شرعی اُصُولوں پر چلتے ہوئے  دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول میں سُنّتوں بھری زندگی اور ایمان وعافیت کےساتھ مدینے شریف میں