Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

(تفسیر کبیر ج ۲۶،ص ۱۵۷) (تذکرۃ الانبیاء) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام   کا خواب

(3) خواب میں صرف امتحان ہو اس کا وُقُوع مقصود نہ ہو جیسے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے خواب میں بیٹے کو ذَبْح کرتے ہوئے دیکھا، یہ صرف امتحان تھا آپ نے اپنے امتحان پر عمل کرلیا لیکن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے حضرت سَیِّدُنا اسماعیل علیہِ السَّلام کو بچالیا اور فدیہ دے دیا ۔ (تذکرۃ الانبیاء)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے ،جو جس قدر مُقرَّب ومحبوب ہوتا ہے اس پر آزمائش  بھی زیادہ آتی ہے، تاکہ یہ  نُفُوسِ قُدْسِیہ اس کی رضاپر راضی رہتے ہوئےآنے والی آزمائشوں پر صبر کرکے بطورِ انعام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ سے بُلند مَراتِب حاصل کرسکیں۔ حضرت سَیِّدُنا ابرہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کو اپنے فرزند حضرت سَیِّدُنا اسماعیل  عَلَیْہِ السَّلَام کے ذبح کرنے کا حکم دینا بھی  بطورِ آزمائش ہی تھا،آپ عَلَیْہِ السَّلَام  امتحان میں ثابت قدم رہے اور رِضائے الٰہی پر راضی رہتے ہوئے اپنے فرزند کو ذَبْح کرنے کا ارادہ فرمالیا تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کو آپ  کی یہ ادا ایسی  پسند آئی کہ ہر سال  مسلمانوں پر اس کوواجب کردیا۔اورآج پوری دنیا میں  مسلمان سُنَّتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے   قربانی کےاَہَم  فریضے کو اَنجام دیتے ہیں ۔

نورِ نَبُوّت کی ضَوفِشانیاں