Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

نے اسے جَنا(پیداکیا ) تھاکہ اس پر کوئی گُناہ نہ تھا۔'' (مسند ابی یعلی ، مسند عائشہ ، رقم ۴۳۴۸ ،ج۴ ، ص ۹)

اَمیرُالْمُؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ایک لشکرکو نجد کی جانب بھیجا وہ بہت سا مالِ غنیمت لئے جلدی لَوٹ آیا تو ہم میں سے ایک شخص نے کہاکہ ''ہم نے اس گروہ سے زیا دہ جلدی لوٹنے اور کثرت سےمالِ غنیمت لانے والا لشکرکبھی نہیں دیکھا ۔''تو نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا '' کیا میں تمہیں ایسی قوم کے بارے میں نہ بتاؤ ں جو اس سے زیادہ مالِ غنیمت حاصل کرلیتی اور جلدی لوٹ آتی ہے یہ وہ قوم ہے جو فجر کی نماز میں حاضر ہوتی ہے پھر طلوعِ شمس تک بیٹھ کر اللہ عزوجل کا ذکر کرتی ہے یہی وہ قوم ہے جو جلدی لوٹنے اور زیادہ غنیمت والی ہے ۔'' (سنن ترمذی ، کتا ب الدعوات ، با ب ۱۰۸ ،رقم ۳۵۷۲ ، ج ۵، ص ۳۲۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شرکاءِ اجتماع کی تعداد بڑھ گئی:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کا مدنی کام  دن بدن بڑھتا جارہا ہے آپ بھی دین ودنیا کی ڈھیروں  بھلائیاں  حاصل کرنے کیلئے اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔   بابُ الاسلام (سندھ) کے ایک ذِمّہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بینَ الاَقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع کی آمدآمدتھی ۔عُمرکوٹ کی تحصیل کھینسرکے گاؤں پیرانی میں پروجیکٹر کے ذریعے VCDاجتماع