Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

کیا گیا تو لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ بَدْمَذہبوں کا نیٹ وَرک بہت وَسیع اور مَضْبوط ہے لیکن یہ  VCD دیکھ کر معلوم ہوا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اہلِ حق کی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کےمُختلف مُمالک میں مَدَنی کام کر رہی ہے ۔انہوں نے اس VCDمیں واضح طور پر دیدارِ امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ ہونے پر حسرت کا اظہار بھی کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّاس VCD اجتماع کی برکت سے اس علاقے سے نہ صرف بینَ الاَقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع کے شُرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوابلکہ مَدَنی کام بھی پہلے سے بڑھ گیا اور اس گاؤں کی تاریخ میں پہلی بار عیدُ الْفِطْر کے موقع پر دعوتِ اسلامی کو مَدَنی عطیّات پیش کئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں نے عیدُ الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں بھی دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّتیں کیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(اِبنِ عَساکِر ج٩ص٣٤٣)

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا     جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا