Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

’’انگوٹھی کے ضروری اَحکام‘‘ کے اُنیس حُرُوف کی نسبت سے انگوٹھی کے 19 مَدَنی پھول

(1)مرد کوسونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔ سلطانِ دو جہان،رَحمتِ عالَمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے سونے کی انگوٹھی پہننے سے مَنع فرمایا۔ (صَحیح بُخاری ج ٤ص٦٧حدیث ٦٣٨٥) (2) (نابالِغ)لڑکے کو سونے چاندی کا زَیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہو گا ۔ اسی طرح بچوں کے ہاتھ پاؤں میں بلاضرورت مہندی لگانا ناجائز ہے۔ عورت خود اپنے ہاتھ پاؤں میں لگاسکتی ہے، مگر لڑکے کو لگائے گی تو گنہگار ہوگی۔(بہارِشریعت ج٣ص٤٢٨، دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ج ٩ص٥٩٨)بچیوں کے ہاتھپاؤںمیں مہندی لگانے میں حرج نہیں۔(3) لوہے کی انگوٹھی جَہنَّمیوں کا زیور ہے۔(ترمذی ج٣ص٣٠٥ حدیث ١٧٩٢) (4)مرد کیلئے وہی انگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی انگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں (ایک سے زیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو،مرد کے لیے ناجا ئز ہے۔(رَدُّالْمُحتار ج٩ص٥٩٧) (5) بِغیر نگینے کی انگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ انگوٹھی نہیں چھلّا ہے۔(6)حُروفِ مُقطِّعات (مُ۔قَط۔ط۔عات)کی انگوٹھی پہننا جائز ہے مگر حُروفِ مُقطِّعات والی انگوٹھی بغیر وُضو پہننا اور چُھونا یا مُصافحے کے وقت ہاتھ ملانے والے کا اس انگوٹھی کو بے وضو چھو جانا جائز نہیں۔(7) اِسی طرح مَردوں کے لیے ایک سے زیادہ(جائز والی) انگوٹھی پہننا یا(ایک یا زیادہ) چھلّے پہننا بھی ناجائز ہے کہ یہ ( چھلّا ) انگوٹھی نہیں۔ عورَتیں چَھلّے پہن سکتی ہیں۔(بہارِ شریعت ج٣ص٤٢٨ )(8)چاندی کی ایک