Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

        حضرت سَیِّدُناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: اس آیتِ مبارکہ  سے مراد فرض نماز  اور عیدُ الْاَضْحٰی کے دن جانور ذَبْح کرنا ہے۔(تفسیر در منثور ،ج۸، ص۶۵۱)

قُربانی کے 6 حُروف کی نسبت سے قربانی کی فضیلت پر چھ فرامینِ مُصْطفٰی :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اىامِ قربانى مىں حُصولِ ثواب کی خاطر  قربانى کرنا ا ىسى نىکى ہے جس کا کوئى اور بدل نہىں۔لہٰذاثواب کمانےاور رِضائے الٰہی کی خاطر قربانی کرنے کی نیَّت سے قربانی کے چھ حروف کی نسبت سے قربانی کی فضلیت واَہْمیَّت پر چھ فرامین ِ مُصْطفیٰ آپ کے گوش گزارکرتا ہوں۔

 (1)حضرتِ سَیِّدُنا زید بن اَرْقم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں : صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان نے عرض کیا،'' یارسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم!یہ قربانیاں کیا ہیں؟'' آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' تمہارے باپ ابراہیم علیہِ السَّلام کی سُنَّت ہیں ۔'' صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان نے عرض کیا ،''یارسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم! ان میں ہمارے لئے کیا ثواب ہے؟ ''فرمایا،'' ہربال کے بدلے ایک نیکی ہے ۔''عرض کیا ، ''اور اُون میں ؟''فرمایا،'' اس کے ہربال کے بدلے بھی ایک نیکی ہے۔'' (ابن ماجہ ،کتاب الاضاحی ،باب ثواب الاضحیہ ،رقم ۳۱۲۷ ،ج۳ ،ص ۵۳۱)