Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

بیان کے  مدنی پھول:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کے سامنے قُربانی سے مُتعلِّق چند مدنی پُھول  پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا،مثلاً حضرت سیِّدُنا ابراہیم خلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا اپنے فرزند حضرت سَیِّدُنا اسماعیل ذبیحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو حکم ِ خُداوندی پرذَبْح کااِرادہ کرنا،احادیث ِ مبارکہ کی روشنی میں قُربانی کے فضائل ، انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے خواب سے مُتعلِّق اَہَم معلومات،قربانی واجب ہونے کی شرائط ،جانور میں کس عیب کی وجہ سے قُربانی نہیں ہوتی،جانوروں پر رحم کرنا چاہیے ،اجتماعی قُربانی کا گوشت کس طرح تقسیم کرنا چاہیے اور آخر میں انگوٹھی  پہننےکے بارے میں سُنَّتیں اور آداب بیان کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت سَیِّدُنا ابراہیم   عَلَیْہِ السَّلَام    کا خواب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے! سب سے پہلے حضرت سَیِّدُنا ابراہیم خَلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے خواب سے مُتعلِّق سُنتے ہیں ۔حضرت سیدنااسمٰعیل ذَبیحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی عمر جب تیرہ سال تھی ،تو خواب میں آپ کے والدِ مُحترم حضرت سَیِّدُنا ابراہیم خَلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کواللہ  تَبارَکَ وَتَعالٰی کی طرف سے آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی قُربانی کا حکم ہوا۔ذی الحج کے سات دن گزر جانے