Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

بے چارہ نہ چلے تواس کی دُم مَروڑتے یا اس پر ڈَنڈے برساتے ہیں اورکبھی تَفْریح کے طور پرآپس میں  لڑاتے ہیں ۔یادرکھئے !جانور  چاہے گھریلوضَروریات کو پورا کرنے کیلئے رکھے ہوں یا قُربانی کےلیے ان پر کسی بھی طرح کا ظُلم نہیں کرنا چاہیے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1012 صَفْحات پر مُشْتمل کتاب ، ''جہنَّم میں لے جانے والے اعمال ''جلد 2 صَفْحَہ323 تا 324 پر ہے: انسان نے ناحَق کسی چوپائے کو مارا یا اسے بُھوکا پیاسا رکھایا طاقت سے زیادہ کام لیا تو قِیامت کے دن اس سے اسی کی مثل بدلہ لیا جائے گا جو اس نے جانور پر ظُلم کیایا اسے بُھوکا رکھا۔چُنانچِہ

 رَحمت ِ عالَم ،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے جہنَّم میں ایک عورت کو اس حال میں دیکھا کہ وہ لٹکی ہوئی ہے اور ایک بلّی اُس کے چِہرے اور سینے کو نوچ رہی ہے اور اسے ویسے ہی عذاب دے رہی ہے جیسے اس(عورت) نے دنیا میں قید کر کے اور بھوکا رکھ کر اسے تکلیف دی تھی۔اس روایت کا حکم تمام جانوروں کے حَق میں عام ہے۔(اَلزَّواجِرُ ،ج ٢ ،ص١٧٤)

 مکّھی پر رَحم کرنا باعثِ مغفِرت ہو گیا                        

        کسی نے خواب میں حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی  کو دیکھ کر پوچھا:مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے بخش دیا،پوچھا: مَغْفِرت کا کیا سبب بنا؟