Book Name:Qurbani ki Ahmiyat

اوراگراچّھی طرح نہ جانتا ہوتو دوسرے کوذَبْح کرنے کا حکم دے مگر اِس صورت میں بہتر یہ ہے کہ وقتِ قُربانی وہاں حاضِر ہو۔ ( عالمگیری ج٥ص٣٠٠)

(10):    قربانی کی اوراُس کے پیٹ میں سے زندہ بچّہ نکلا تو اُسے بھی ذَبْح کر دے اور اُسے (یعنی بچّے کا گوشت) کھایا جا سکتا ہے اورمرا ہوا بچّہ ہوتو اُسے پھینک دے کہ مُردار ہے۔(بہارِ شریعت ج٣ص٣٤٨ )(قربانی ہو گئی اوراس مرے ہوئے بچّے کی ماں کا گوشت کھا سکتے ہیں )

(11): دوسرے سے ذَبْح کروایا اورخود اپنا ہاتھ بھی چُھری پر رکھ دیا کہ دونوں نے مل کرذَبْح کیا تو دونوں پر بِسْمِ اللّٰہِ کہنا واجِب ہے ۔ایک نے بھی جان بوجھ کر چھوڑ دی یا یہ خیال کر کے چھوڑ دی کہ دوسرے نے کہہ لی مجھے کہنے کی کیا ضَرورت، دونوں صُورَتوں میں جانو ر حلال نہ ہوا۔(دُرِّمُختار ج ٩ ص ٥٥١)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قربانی سے متعلق یہ چند اَہَم مَسائل آپ نے سُنے، مزیدتفصیلی  معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بہارِشریعت جلد 3 حصہ 15 سے قربانی کے مسائل کا مُطالعہ کیجئے یادارُالافتاء اہلسُنَّت سے رُجوع کیجئے ۔ یقینا ًعلم  سے  انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے،اچھے بُرے   کی تمیز کرنے لگتا ہے جبکہ جَہالت وکَم عِلْمی انسان کو  پَستیوں کی طرف دَھکیل دیتی ہے ۔علمِ دین سے دُوری کے باعث بعض نوجوان  قُربانی کے جانوروں کے ساتھ بھی ناروا  سُلوک کرتے ہیں، گلیوں   میں بھگاتے پھرتےہیں ،اگر وہ