چند اہم واقعات(یکم جمادَ ی الاخریٰ تا 15رجب المرجب)

ماہنامہ فروری 2021

پہلی جمادَی الاُخریٰ

وصال سلطان باہو     سلطان ُالعارِفین ، حضرت سخی سلطان باہو سروری قادری  رحمۃ اللہ علیہ  کا وِصال پہلی جمادَی الاُخریٰ1102ھ کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاخریٰ 1438ھ اور  اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا رسالہ “ فیضانِ سلطان باہو “ )

5جمادَی الاُخریٰ

وصال مولانا رومی     صاحبِ مثنوی ، حضرت مولانا جلالُ الدّین محمد بن محمد رومی  رحمۃ اللہ علیہ  کا وصال 5جمادَی الاُخریٰ672ھ کو ہوا ، آپ عالمِ باعمل ، صوفیِ باصفا اور شاعرِ اسلام تھے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاخریٰ1439ھ)

14جمادَی الاُخریٰ

وصال امام غزالی       حجۃُ الاسلام ، حضرت سیّدُنا امام محمد بن محمد غزالی  رحمۃ اللہ علیہ  کا وِصال 14جمادَی الاُخریٰ505ھ کو ہوا ، آپ جلیلُ القدر عالمِ دین ، عظیم ترین صوفی اور 100سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے ادارے اسلامک ریسرچ سینڑالمدینۃُ العلمیہ نے آپ کی کُتُب “ اَیُّھا الولد “ ، “ لُبابُ الاحیاء “ ، “ مکاشفۃُ القلوب “ ، “ منھاجُ العابدین “ اور “ احیاءُ العلوم “ کا ترجمہ کیا ہے۔ (مزید معلومات کیلئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاخریٰ1439ھ ، احیاء العلوم مترجم ، جلد1 ، مطبوعہ مکتبۃُ المدینہ اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا رسالہ “ فیضانِ امام غزالی “ )

19جمادَی الاُخریٰ

وصال مَلِکُ العلماء     خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، ماہرِ علمِ توقیت ، ملکُ العلماء حضرت مولانا محمد ظفرُالدّین رضوی  رحمۃ اللہ علیہ  کا وصال 19جمادَی الاُخریٰ 1382ھ کو ہوا ، آپ عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام اور استاذُ العلماء تھے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : حیات ملک العلماء)

6رَجبُ المُرجّب

وِصال خواجہ غریب نواز    خواجہ معینُ الدّین ، خواجۂ خواجگان ، خواجہ غریب نواز ، سلطانُ الہند حضرت سیّدُنا حسن چشتی سنجری اجمیری  رحمۃ اللہ علیہ  کا وِصال 6رجب المرجب 633ھ کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب1438تا 1441ھ اور رسالہ : خوفناک جادوگر)

10رجب المرجب

وِصال حضرت سلمان فارسی             صحابیِ رسول ، حضرت سیّدُنا سلمان فارسی  رضی اللہ عنہ  کا وصال 10رجبُ المرجّب33یا36ھ کو ہوا ، ایک قول کے مطابق آپ نے ساڑھے تین سو (350) سال کی طویل عمر پائی ۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب المرجب1438ھ)

13رجب المرجب

ولادتِ مولا علی مشکل کشا   خلیفۂ چہارم ، امیرُ المؤمنین حضرت سیّدُنا علیُّ المرتضیٰ شیرِ خدا  کَرَّمَ اللہ وجہَہُ الکریم  کی ولادت واقعہ عامُ الفیل کے 30سال بعد 13رَجَبُ المرجب کو ہوئی۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رمضان المبارک 1438تا1441ھ اور رسالہ : کراماتِ شیرِ خدا)

15رجب المرجب

وِصال امام جعفر صادق       حضرت سیّدُنا امام جعفر صادق  رحمۃ اللہ علیہ  کا وِصال 15رجب المرجب148ھ کو ہوا ، آپ امام محمد باقر کے بیٹے ، امام زینُ العابدین کے پوتے اور حضرت ابو بکر صدیق کے پوتے قاسم بن محمد بن ابو بکر کے نواسے ہیں۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب المرجب1438ھ)

اللہ پاک کی ان سب پر  رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔

Share

Articles

Comments


Security Code