مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ تونسہ شریف “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں جن میں سے12سالہ احمد رضا عطّاری بن محمد شفیع کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے نیچے لکھے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! قراٰنِ کریم ناظرہ و حفظ 9ماہ میں مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ، 25 احادیث اور 26 دعائیں یاد کرچکے ہیں ، علمِ  دین کے حصول کے لئے امیر اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃُ العلمیہ کی 50 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مدنی چینل کے ذریعے مَدَنی مذاکروں میں شرکت اور گھر درس دینے کے بھی پابند ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code