مدنی ستارے

ماہنامہ مارچ2022ء

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ چوہنگ (لاہور) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے رہتے ہیں ، 2022ء میں 12 طلبہ نے ایک سال میں حفظ مکمل کیا جبکہ ان میں سے تین طلبہ نے 12 ماہ سے بھی کم مدت میں حفظ ِقراٰن کی سعادت پائی ، مزید آپ کو بتائیں کہ 15بچوں نے 30دن میں ناظرہ مکمل کیا اور ان میں سے 3 طلبہ نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ان کے نام مع مدّت حفظ و ناظرہ درج ذیل ہیں ۔

نام

حفظ مکمل کرنے کی مدت

نام

ناظرہ مکمل کرنے کی مدت

محمد رضوان بن محمد صدیق

9 ماہ 10 دن

سید اصغر علی شاہ

5 دن

محمد شاہد بن شبیر

9 ماہ 20 دن

محمد حسنین اشرف

7 دن

نعمان بن صدیق قادری

11 ماہ

زین علی

15 دن

اس مدرسۃُ المدینہ کا اعزاز ہے کہ یہاں سے حفظ مکمل کرنے والوں میں سے 72 طلبہ نے درسِ نظامی میں داخلہ لیا ، ان میں سے 5 درسِ نظامی مکمل کر کے جامعۃُ المدینہ میں تدریس کے عہدے پر فائز ہیں۔ دیگر حفظ مکمل کرنے والے بھی مختلف تنظیمی عہدوں پر دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس مدرسے کے کئی طلبہ گھر درس دینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے کے بھی  پابندہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code