مدرسۃُ المدینہ شیرانوالہ گیٹ (اقصیٰ مسجد ، لاہور)

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2022ء

قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں سے ایک “ مدرسۃُ المدینہ شیرانوالہ گیٹ “ بھی ہے جو کہ لاری اَڈا اقصیٰ مسجد لاہور میں واقع ہے ۔  اس دینی درس گاہ کی تعمیر1990ءمیں ہوئی جبکہ باقاعدہ پڑھائی کا سلسلہ 2001ءمیں شروع ہوا ، اس مدرسہ کا سنگ ِبنیاد حاجی دانیال عطاری(رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ لاہور) نے اپنےبابرکت ہاتھوں سے رکھا۔

اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی3 کلاسز ہیں جن میں92 طلبہ تعلیمِ قراٰن میں مصروف ہیں۔ مارچ 2022ء تک اس مدرسۃُ المدینہ سےحفظِ قراٰن مکمّل کرنے والوں کی تعداد کم و بیش326 ہے جبکہ ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرنے والوں کی تعداد 872 ہے ۔ اس مدرسۃ المدینہ سے فراغت پانے والے تقریبا ً82 طلبہ نے درس ِنظامی(یعنی عالم کورس) میں داخلہ لیا ۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ شیرانوالہ گیٹ (لاہور ) “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔                    اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code