دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں /  تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /  شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

عرسِ غریب نواز:دعوتِ اسلامی کی جانب سے   رَجَبُ المرجب میں عرسِ خواجہ غریب  نواز رحمۃ اللہ علیہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں یکم سے 6 رجب المرجب تک روزانہ عشا کی نماز کے بعد مدنی مذاکروں کا سلسلہ رہا۔ پاکستان کے کئی شہروں سے ہزاروں عاشقانِ رسول نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں شرکت کی سعادت  حاصل کی ، ان کے علاوہ ملک وبیرونِ ملک بذریعہ انٹر نیٹ سینکڑوں مقامات پرجمع ہوکرعاشقانِ رسول شامل ہوئے۔ عالمی مذہبی اسکالر امیر اہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان مدنی مذاکروں میں سیرتِ خواجہ غریب نوازبیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر ہونے والے سوالات کے علم  و حکمت سے جوابات بھی عنایت بیان فرمائے۔ عاشقانِ رسول نے بانیِ دعوتِ   اسلامی کے ہمراہ جلوسِ غریب نواز میں  بھی شرکت کی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 6رجب المرجب کوملک و بیرونِ ملک تقریباً2گھنٹے کے لیےسینکڑوں مقامات پر “ اجتماع یومِ غریب نواز “ کا اِنعقادکیا گیا جن میں ہزاروں عاشقانِ خواجہ غریب نوازشامل ہوئے۔ فِقْہُ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس کا انعقاد: موجودہ دورمیں بینکاری (Banking) سے متعلق  پیش آنے والے جدید مسائل سےمتعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  فِقْہُ الْمُعاملات اور جدید بینکنگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں دارُالافتاء اہلِسنت کے مفتیانِ کرام اور بینکنگ و فنانس کے ماہرین نے مختلف اہم موضوعات پر خصوصی لیکچر دیئے۔ 32 گھنٹوں پر مشتمل جدید بینکنگ کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سے ہوا جس میں تقریباً 250 علما ، فاضلین ، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس اور فنانس و اکاؤنٹس ماسٹرز نے شرکت کی۔ ذہنی آزمائش سیزن 11:مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلے’’ ذہنی آزمائش‘‘ سیزن 11 کا فائنل 21فروری 2020ء بروز  جمعۃُالمبارک لاہور داتا دربار کے صحن میں کراچی اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ جسےدیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے داتا دربا کا رُخ کیا ، پروگرام کی میزبانی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کی ٹیم  نے مقابلہ جیت لیا۔ اختتام پر دونوں ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں عمرے کے ٹکٹس و دیگر تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر استاذُ الحدیث مفتی محمدہاشم خان عطّاری مَدَنی(دارالافتاء اہلسنت لاہور) ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری ، رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطّاری ، رکنِ شوریٰ حاجی وقار ُالمدینہ عطّاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کو دیکھ کر  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ تین غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے جن کا اسلامی نام محمد اور پکارنے کیلئے داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ  کی نسبت سے علی رکھا گیا۔ اَلْمدینۃُ الْعلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع: 26 فروری2020ء  کو مرکزی جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کےدارالحدیث میں المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے “ تبلیغِ دین کے تین بنیادی ذرائع “  کے عنوان پر سنتوں بھرابیان فرمایا۔ اجتماع کے اختتام پرسال2019ء میں ممتاز کارکردگی (Best Performance)   والے اسلامی بھائیوں کو شیلڈ (Shield)اور مدنی چیک پیش کئے گئے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطّاری مَدَنی اور رکنِ شوریٰ حاجی برکت  علی عطّاری بھی موجود تھے۔ اراکین شوریٰ اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا اجلاس:  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اَراکینِ شوریٰ اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا  اجلاس  ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری ، اَراکینِ شوریٰ حاجی محمد اَمین عطّاری ، مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری ، حاجی محمد فاروق جیلانی ، حاجی یعفور رضا عطّاری ، حاجی رفیعُ الْعطّاری ، حاجی اسلم عطّاری ، حاجی وقارُ المدینہ عطاری ، حاجی سیّد ابراہیم عطّاری ، حاجی محمد اَطْہَر عطّاری ، حاجی برکت علی عطّاری ، مفتی علی اصغر عطّاری اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔  جامعۃُالمدینہ کے اَساتِذَہ و طَلَبہ  کا سنتوں بھرا اجتماع: دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃُالمدینہ کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں کراچی بَھر کے جامعاتُ المدینہ کے طَلَبَہ و اَساتِذَہ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 64 جامعاتُ المدینہ کے چھ ہزارسے زائد طلبۂ کرام ، اَساتِذَہ ، ناظِمین اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری نے “ ٹائم   مینجمنٹ  اور علمی کیفیت  کی مضبوطی “ کے موضوع  پر سنتوں بَھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ مجلس  مدرسۃ المدینہ آن لائن کا سنّتوں بھرا اجتماع: 25 ، 24 ، 23 ، فروری 2020ء عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا3دن کا سنتوں بھرا اجتماع ملکی سطح پر سالانہ تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں  ملک بھر کی  31 آن لائن برانچز سے  850 اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔ اجتماع  میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  مدنی مذاکروں اور نگرانِ شوریٰ  و اَراکین ِ شوریٰ  نے  سنتوں بَھرے بیانات کے ذریعے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں /  تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /  شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام

مضامین بھیجنے والے اسلامی بھائیوں کے نام:مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی: محمد احمد (درجۂ خامسہ)،محمد رئیس(درجۂ خامسہ)، حسان رضا عطّاری (درجۂ خامسہ)، بابر عارف عطّاری (درجۂ خامسہ)، حافظ محمد اسامہ عطّاری (درجۂ سادسہ)، غلام ابو حنیفہ عبد القادر(درجۂ خامسہ)،جامعۃ المدینہ فیضانِ عشقِ رسول کراچی:احمد رضا، جاوید، جامعۃ المدینہ فیضانِ غوث اعظم ولیکا کراچی: ضیاء الدین (درجۂ خامسہ)، محمد مبشر (درجۂ خامسہ)،جامعۃ المدینہ فیضانِ بخاری کراچی:حافظ افنان عطّاری (درجۂ ثانیہ)، حافظ محمد اسماعیل (درجۂ ثانیہ)، محمد ثاقب رضا (درجۂ خامسہ)،مرکزی جامعۃ المدینہ پاکپتن: محمد سجاد(درجۂ خامسہ)، محمد رمضان عطّاری(درجۂ رابعہ)، محمد دانش (درجۂ ثانیہ)، فیضان چشتی عطّاری(درجۂ خامسہ)، حسن رضا عطّاری(درجۂ ثانیہ)، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد: محمد عنصر خان عطّاری مدنی (مدرس)، عثمان شریف(درجۂ سادسہ)، جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمانِ غنی گلستانِ جوہر کراچی: محمد حسن رضا(درجۂ سادسہ)، محمد شاف (درجۂ اولیٰ)، شعبان علی(درجۂ سادسہ)، جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ سرگودھا:محمد نعیم اشرف (درجۂ ثانیہ)، محمد شیر زمان مدنی،متفرق جامعات المدینہ (للبنین): مطہر رسول رضوی(درجۂ رابعہ،جامعۃ المدینہ گلزارِ حبیب لاہور)، غلام محی الدین عطّاری(درجۂ رابعہ، جامعۃ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم حیدر آباد)، عبد اللہ فراز (درجۂ ثانیہ)، غلام شکور(درجۂ اولیٰٰ،جامعۃ المدینہ فیضانِ مشتاق کراچی)، محمد اریب (درجۂ اولیٰٰ،جامعۃ المدینہ کنزالایمان کراچی)، محمد عمیر رضا (درجۂ سادسہ، جامعۃ المدینہ فیضانِ بغداد کراچی)، محمد سفیان رضا عطّاری (درجۂ ثانیہ، جامعۃ المدینہ ضیائے مدینہ کراچی)، محمد غلام ربانی(جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ راولپنڈی)، حسنین عطّاری (درجۂ ثانیہ، جامعۃ المدینہ فیضانِ قطبِ مدینہ کراچی)، حماد انور سیالوی(درجۂ رابعہ، جامعہ قمر الاسلام، ٹوبہ)، محمد یعقوب عطّاری (درجۂ رابعہ، جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، ملتان)مضامین بھیجنے والی اسلامی بہنوں کے نام:جامعۃ المدینہ للبنات پاکپتن: اُمِّ غلام محی الدین (درجۂ ثالثہ)، بنتِ ارشاد احمد (درجۂ ثانیہ)، بنتِ محمد اسلم(درجۂ ثانیہ)، بنتِ راؤ محمد شفیق(درجۂ ثانیہ)، بنتِ صبح صادق، بنتِ تسلیم(درجۂ ثانیہ)، بنت ِسجوار احمد(درجۂ ثانیہ)، بنتِ حافظ عبد العزیز(درجۂ ثانیہ)، بنتِ محمد یٰسین(درجۂ ثانیہ)، بنتِِمختار،جامعۃ المدینہ للبنات لاہور: بنتِ شفاقت (درجۂ اولیٰٰ)، بنتِ قاری محمد اقبال مدنیہ (معلمہ)، جامعۃ المدینہ للبنات سرگودھا: بنتِ کومل (درجۂ اولیٰٰ)، بنتِ نواز عطّاریہ (درجۂ ثانیہ)، جامعۃ المدینہ فیضانِ عبد الرزاق حیدر آباد:  بنتِ شریف،اُمِّ خضر مدنیہ (معلمہ)،جامعۃ المدینہ للبنات سیالکوٹ: بنتِ محمد آصف، بنتِ محمد رزاق، بنتِ محمد عارف، جامعۃ المدینہ للبنات فیضانِ غزالی کراچی: بنتِ منصور (درجۂ ثانیہ)، بنت ِحفیظ اللہ خان نیازی، بنتِ حافظ محمد عصمت اللہ متفرق جامعات المدینہ (للبنات): بنتِ عبد الرزاق (معلمہ،جامعۃ المدینہ فیصل آباد)، بنتِ سلیم الدین(درجۂ اولیٰٰ، جامعۃ المدینہ فیضانِ ابو ھریرہ کراچی)، بنتِ محمد نواز (درجۂ ثانیہ،جامعۃ المدینہ للبنات طیبہ کالونی لاہور)، بنتِ محمد افتخار (دورۂ حدیث، جامعۃ المدینہ للبنات ٹاؤن شپ لاہور)، بنتِ جاوید رحیم(درجۂ رابعہ،جامعۃ المدینہ فیضانِ مرشد کراچی)،بنتِ لیاقت علی(جامعۃ المدینہ للبنات اگو کی سیالکوٹ)، ہمشیرہ رئیس عطّاریہ(درجۂ ثانیہ، فیضانِ  امطارِ مدینہ کراچی)، بنتِ نثار احمد (جامعۃ المدینہ صغریٰ للبنات فیروز والا روڈ گوجرانوالہ)، بنتِ کلیم الدین عطّاریہ(جامعۃ المدینہ فیضانِ  امطارِ مدینہ کراچی)، بنتِ نیاز احمد (جامعۃ المدینہ للبنات رحمت کالونی رحیم یار خان)، بنتِ سید مجاہد علی(جامعۃ المدینہ للبنات سرجانی ٹاؤن،کراچی)، بنتِ عمران (درجۂ ثانیہ، جامعۃ المدینہ للبنات شاہدرہ بہالپور)، بنتِ محمد اقبال قادریہ(جامعۃ المدینہ للبنات عشقِ عطّار،کراچی)، بنتِ محمد الیاس پیروانی (جامعۃ المدینہ للبنات فیضِ مکہ کراچی)، بنتِ ہوام خان (جامعۃ المدینہ للبنات فیضانِ اعلیٰ حضرت)، بنتِ محمد ظفر اقبال عطّاریہ(جامعۃ المدینہ للبنات فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ گجرات)، بنتِ محمد اکبر (جامعۃ المدینہ للبنات فیضانِ رضا سرجانی ٹاؤن کراچی)، بنتِ محمد اقبال (جامعۃ المدینہ للبنات فیضانِ مرشد کراچی)، بنتِ رشید احمد (جامعۃا لمدینہ للبنات حاصل پور) بنتِ ولی خان،بنتِ عاشق عطّاریہ، بنتِ محمد ندیم، بنتِ حسیب الرحمن، اُمِّ حسان۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں /  تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /  شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

علمائے کرام سے ملاقاتیں:مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پچھلے ماہ کئی علما و مفتیانِ کرام اور ائمہ و خطبا سےملاقات کی ، چند کے نام یہ ہیں : * شیخُ الحدیث والتفسیرفخرالسادات پیرسیدحسین الدین شاہ (بانی و مہتمم جامعہ رضویہ  ضیاء العلوم ، راولپنڈی)* مفتی ابراہیم قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ ، سکھر) * مفتی چمن زمان قادری (مہتمم جامعہ العین ، سکھر)* سجادہ نشین سلطانُ العارفین حضرت سخی سلطان عبدالحکیم دربارِ عالیہ پیر محمد عدنان سلطانی و مولانا فضیل سلطانی * مفتی محمد کاشف سعیدی (مہتمم و مدرس جامعہ عربیہ فیضانُ الرسول ، ملتان) * مفتی یار محمد خان قادری (مہتمم جامعہ الفرقان ، جام پور) * مفتی خلیل احمد سلطانی (صدر مدرس جامعہ فریدیہ ، جام پور) * مولانا عزیزُالرّحمٰن مجددی حامدی (ناظم و مہتمم جامعہ عنایتیہ ، خانیوال) * مفتی داؤد  نعیمی  (مدرسہ صبغت العلوم محمدیہ مجددیہ ، بدین) * مفتی حماد نوری الشامی(مدرس دارالعلوم احسن البرکات ، حیدرآباد) * استاذُالعلماء مولانا سردار احمدحسن سعیدی (مدرس جامعہ رضویہ ضیاء العلوم ، راولپنڈی)  * مولانا یوسف حسینی( مہتمم مدرسہ یوسفیہ ، سجاول) * مفتی غلام مرتضیٰ سکندری (پروفیسر سندھ یونیورسٹی ، حیدرآباد) * مولانا محمد سخی قاسمی (مدرس مرکزی درجہ قاسمیہ ، لاڑکانہ ) * مفتی رحم حسین جمالی(مہتمم اعجازُالقرآن بھان ، سعید آباد ، سندھ) * حافظ یاسین قادری (مدرس مدرسہ فخرُالاسلام ، سہون شریف) * مفتی محمد اجمل بھٹی نقشبندی (مدرس مدرسہ بحرُالعلوم ، سہون شریف ) * مفتی مختار احمد قاسمی(مہتمم مدرسہ قاسمُ العلوم ، دادو)جبکہ راولپنڈی کے مولانا عزیزُالدّین کوکب ، مولانا محمد حسنات احمد چشتی اور مفتی محمد ریاضُ الدّین چشتی نے اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ آن لائن  کا وزٹ کیا ، مفتی علی رضا قادری (مہتمم مدرسہ عائشہ صدیقہ ، ٹنڈو محمد خان) ، مولانا عبدالوہاب نقشبندی (مدرسہ عربیہ طاہریہ ، حیدآباد) ، مفتی شریف سعیدی (صوبائی صدر تنظیمُ المدارس میرپورخاص) ، مفتی غلام رسول قادری قاسمی (سرگودھا) ، مولانا غلام عباس سعیدی (ناظمِ اعلیٰ تنظیمُ المدارس شعبۂ امتحان ، لاہور پاکستان) اور مفتی نورُالحسن قلندرانی (مہتمم جنّتُ العلوم نورانی بستی ، حیدرآباد) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا وزٹ کیا۔ شخصیات سے ملاقاتیں:کراچی ساؤتھ زون : * مراد علی شاہ (وزیرِ اعلیٰ سندھ) * اعجاز بلوچ (سیکریٹری بورڈ آف رینیو ڈیپارٹمنٹ) * احسان علی منگی (سیکریٹری ایجوکیشن) * سیّد ریاض حسین شاہ (معاونِ خصوصی برائے  وزیرِ اعلیٰ) * روشن علی شیخ (سیکریٹری لوکل گورنمنٹ) * امتیاز سولنگی (کمشنرFBR) * امداد میمن (ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ) * ڈاکٹر امین یوسف زئی (ڈی آئی جی ویسٹ زون) * محمد رفیق (سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)  کوئٹہ زون : طفیل احمد بلوچ (ڈپٹی کمشنر خضدار) کشمیر زون : چودھری لیاقت (ڈی آئی جی اینٹی کرپشن) واہ کینٹ زون : غلام سرور خان (وفاقی وزیر برائے ہوا بازی) * عمّار خان (ایم پی اے) راولپنڈی و اسلام آباد زون : مرتضیٰ جاوید عباسی (ایم این اے و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی) * فرید عباسی (ایم پی اے) * نذیر عباسی (ایم پی اے) * عارف عباسی (چیئرمین آرڈی اے ، راولپنڈی) لاہور جنوبی زون : عنصر مجید نیازی (منسٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ، پنجاب) * ڈاکٹر اختر علی ملک (صوبائی وزیر توانائی ، پنجاب)* اسلم بھروانہ (وزیر برائے کوآپریٹو سوسائٹیز ، پنجاب) * نذیر احمد چوہان (چیئرمین مذہبی امور کمیٹی داتا دربار ، لاہور) * محمدنوید (ایس ایس پی آپریشنز ، لاہور) * تیمور خان بھٹی (صوبائی وزیر اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز ، پنجاب) * پرویز ملک (ایم این اے) * بلال یاسین (ایم پی اے و سابق وزیر خزانہ ، پنجاب)* رائے بابر سعید (ڈی آئی جی آپریشنز ، لاہور) * لیاقت علی ملک (چیف ٹریفک آفیسر ، لاہور) * افضال دانش (ڈی سی ، لاہور) * محمدبلال (ایس پی سیکورٹی ، لاہور) فیصل آباد زون : طلال چودھری (سابق وفاقی وزیر) * محمد علی(ڈپٹی کمشنر ، فیصل آباد)* کیپٹن(ر) سہیل چودھری (سی پی او ، فیصل آباد) * شہزادہ عمر عباس (ایس پی لائلپور ٹاؤن) * چودھری محمد اختر (ایم پی اے) میانوالی زون : ملک عبدُالرّزّاق (انچارج CIA ، بھکر) * محمد عمر شیر چٹھہ (ڈپٹی کمشنر ، میانوالی) بہاولپور زون : * مخدوم انور عالَم سائیں (سابق وفاقی وزیرِمملکت) * میاں شفیق آرائیں (ایم این اے) * سیّدکرارحسین (ڈی پی او) سرگودھا زون : رانا محمد شعیب محمود (ڈی پی او ، خوشاب) * ملک شاکر بشیر اعوان (ایم این اے) *  تسنیم احمد قریشی (سابق وزیرِ مملکتِ داخلہ) * محمود اعظم خان (بریگیڈیئر) * چودھری یاسر ظفر سندھو (ایم پی اے)پاکپتن زون : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قادری (نوائے وقت صدر) * رانا شاہد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر IB) سیالکوٹ زون : توصیف حیدر (ڈی پی او ، گجرات) * مستنصرفیروز (ڈی پی او) * غلام عباس (ایم این اے) * راناافضل (ایم پی اے) ڈیرہ اللہ یار زون : الحاج میر ظفرُاللہ خان جمالی (سابق وزیرِاعظم ، پاکستان)* جام کمال خان (وزیرِ اعلیٰ بلوچستان) * اَمانُ اللہ خان یاسین زئی (گورنر بلوچستان) * محسن حسن بٹ (آئی جی پولیس ، بلوچستان) * سردار یار محمد رِند (صوبائی وزیرتعلیم ، بلوچستان) میرپور خاص زون : محمد خان (ڈی سی1) * عطاءُاللہ شاہ(ڈی سی2)۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں /  تحریری مقابلے میں مضمون بھیجنے والوں کے نام /  شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام: ماپوتو  موزمبیق کے رہائشی ایک دکاندار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں پچھلے کئی دنوں سے اپنی دکان کے ایک غیر مسلم وَرکَر پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت دے رہا تھا ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 18 فروری 2020ء کو میری محنت رنگ لائی اور اس نے اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم کا اسلامی نام “ محمد “ رکھا گیا ہے۔ ہند ، بنگلہ دیش اور نیپال مُشاورت کا مدنی مشورہ:11 فروری 2020ء کو نیپال میں ہند ، بنگلہ دیش اور نیپال مُشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور  نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطّاری نے نیپال جاکر اس مشورے میں شرکت کی جبکہ امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ لِنک ذِمّہ داران کو مدنی پھول عطافرمائے۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ لِنک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے حِکْمَت بھرے جوابات بھی عنایت فرمائے۔ نیپال میں دستارِ فضیلت اجتماع:  نیپال میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات ُالمدینہ سے 55 طلبہ نے درسِ نِظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ ان طلبہ کی دستار بَنْدی کے لئے 11 فروری 2020 ءکو نیپال کے شہر کاٹھمنڈومیں دستارِفضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔  اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس کے بعد جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عُبَید رضا عطّاری مَدَنی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان مَدَنی اسلامی بھائیوں کی دِستار بَندی کی۔ جنک پور میں سنتوں بھرا اجتماع: دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیپال کے شہر جنک پور میں سنتوں بھرا اجتماع  ہوا  جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد  عطّاری نے “ جہنّم “ کے عُنْوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر رُکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ مسجد کا افتتاح: 9 فروری 2020ء کو  موزمبیق کے شہر بیئرا سٹی کے قریب ایک  مسجد کا افتتاح ہوا جس کا نا م “ مسجدِ آمنہ “ رکھا گیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلّغ ِدعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال گنج نیپال میں جامعۃُ المدینہ  کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں طلبۂ کرام کے علاوہ اَساتِذۂ کرام ، ناظمین اور دیگر ذِمّہ داران  نے بھی شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ رُکن شوریٰ نے بہترین مضمون نویسی اور مطالعہ کی بہترین کارکردگی پرطلبۂ  کرام کو تحائف بھی دیئے۔ اسٹچفورڈ بَرمِنگھم میں فنانس ٹریننگ سیشن: یکم مارچ 2020ء کو اسٹچفورڈ برمنگھم میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فنانس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں  مَقامِی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رُکن ِ شوریٰ سیّد ابراہیم عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹریننگ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف اُمور پر نِکات فَراہَم کئے۔ کفن دفن تربیتی نشست: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ بَرمِنگھم  یُوکے میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہیں غسلِ میّت کا عملی طریقہ(Practical) کروانے کے علاوہ کفن دفن اور نمازِ جنازہ کے ضروری احکام بھی سکھائے گئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code