بہترین کون؟/ حروف ملائیے / مدرسۃ المدینہ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : “ خِيْارُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ “ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو کھانا کھلائے۔ (مسنداحمد ، 9 / 241 ، حدیث : 23981)

یعنی اچّھا مسلمان وہ ہے جو نماز ، روزے اور دیگر عبادات کرنے اور اچھے اخلاق اپنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو کھانا بھی کھلائے۔

پیارے بچّو! رمضان کا مبارک مہینا ہمارے درمیان موجود ہے ، اس میں روزے رکھنا جہاں اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے وہیں روزے میں بُھوکا اورپیاسا رہنے سے ہمیں ان لوگوں کا احساس ہوتا ہے جو غریب ہونے کی وجہ سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھا پاتے ، رمضان کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ ایسے محتاجوں کی بُھوک کا احساس کیا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔

دوسروں کو کھانا کھلانا اچھا مسلمان اور اچھا انسان ہونے کی نشانی ہے ، یہ ایسی نیکی ہے جس کے ذریعے آپ کسی پریشان انسان کو خوش کر سکتے ہیں اور جنّت میں داخلہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بُھوکے کو کھانا کھلانا ایسی  نیکی جس کی برکت سے دل نرم ہوتا ہے۔

پیارے بچو! کھانے میں پھل ، روٹی ، سالن وغیرہ سبھی غذائیں اور پانی شربت سب داخل ہیں ، آپ بھی  اپنے والدین کے ذریعے کسی بُھوکے کی مدد کر کے بہترین مسلمان بن سکتے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں روزے رکھنے اور ضرورت مندوں کا احساس کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*ماہنامہ  فیضانِ مدینہ ، کراچی

 


Share

بہترین کون؟/ حروف ملائیے / مدرسۃ المدینہ

یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے                                                                                        ہر اِک پرچم سے اُونچا پرچمِ اسلام ہوجائے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک “ دعوتِ اسلامی “ مختلف ذریعوں مثلاً مساجد ، مدارِسُ المدینہ ، جامعاتُ المدینہ ، موبائل ایپلی کیشنز اور آن لائن مدارس کی مدد سے قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کررہی ہے۔ اکبر روڈ ریگل چوک صدر کراچی میں واقع “ مدرسۃُ المدینہ اقصیٰ مسجد (ریگل چوک) “ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ  اقصی مسجد (ریگل چوک ) “ کا سنگِ بنیاد (Foundation Stone)سِن 1990ء میں رُکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری نے رکھا ، اس مدرسۃُ المدینہ میں حفظ کی7جبکہ ناظِرہ کی5کلاسز ہیں۔ اب (یعنی 2020ء ) تک اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش340طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ1250بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فارغ ہونے والے 55سے زائد طلبہ نے درسِ نظامی (عالِم کورس)میں داخلہ لیا اور اب تک 12سے زائد طلبہ  عالِم بن چکے ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدارسُ المدینہ  “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سَرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ اقصیٰ مسجد (ریگل چوک) “ میں بھی کئی ہونہار  مَدَنی ستارے  جگمگارہےہیں ، جن میں سے3مدنی ستاروں کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

(1) شعبہ حفظ کے محمد عُزیر عطّاری بن عبدالوھاب  نے ڈھائی سال میں قراٰنِ کریم مکمل حفظ کرلیا ، تین سال سے نَمازِ پنج گانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تہجد ، اِشراق اور چاشت کے نوافل ادا کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں (2)شعبہ حفظ کے محمد عثمان عطّاری بن حاجی ناصر عطّاری ڈیڑھ سال سے مدنی مذاکروں میں شرکت اور ایک سال سے گھر درس دینے کے ساتھ ساتھ 114رسائل اور 2کتب کا مطالعہ بھی کرچکے ہیں (3) شعبہ حفظ کے سیّد عباس علی بن سیّد شعیب علی ایک سال سے صدائے مدینہ لگانے اور (ہر ہفتے) علاقائی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ، مستقبل میں مفتیِ دعوتِ اسلامی بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 


Share

Articles

Comments


Security Code