دعوت اسلامی کے خدمت دین کے چند شعبہ جات کا تعارف

دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے چند شعبہ جات کا تعارف و کارکردگی

 رجب المرجب1440ھ تا   رجب المرجب1441ھ (مارچ 2019تامارچ 2020ء)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں108شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ، جس کی مدنی بہاریں بذریعہ مدنی چینل ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے کتب و رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کی چند شعبوں کی مختصر کارکردگی مُلاحَظہ کیجئے چنانچہ ملک و بیرونِ ملک میں : * جامعاتُ المدینہ(للبنین و للبنات) کی تعداد616سے بڑھ کر 845ہوگئی ہے جن میں فِی سَبِیلِ اللہ درسِ نظامی اور فیضانِ شریعت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد52 ہزار574سے بڑھ کر تقریباً60ہزار733ہوگئی ہے ، جبکہ فارغُ التَّحْصیل ہونے والوں اور والیوں کی تعداد 7 ہزار688سے بڑھ کر تقریباً 10 ہزار841 ہوگئی ہے۔ * جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ آن لائن(Online) کی شاخیں (Branches) 29سے بڑھ کر37ہوگئی ہیں جن میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالِم کورس اور دیگر تقریباً32 دینی و اصلاحی  کورسز  کرنے والوں کی تعدادتقریباً 10ہزار سے بڑھ کر 14ہزار104 ہوگئی ہے جبکہ  اس شعبے سے تقریباً 12ہزار51 سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ * مدارسُ المدینہ(للبنین و للبنات) کی تعداد3  ہزار287سے بڑھ کر4ہزار41ہوگئی ہے جن میں قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد1لاکھ 52 ہزار 340سے بڑھ کرتقریباً1لاکھ 79 ہزار 550 ہوگئی ہے جبکہ حفظِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد80ہزار731 سے بڑھ کرتقریباً87ہزار321اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں کی تعداد 2لاکھ 41ہزار 28 سے بڑھ کرتقریباً 2لاکھ 72ہزار 248ہو گئی ہے ۔ * مدرسۃُ المدینہ (بالغان و بالغات) کی تعداد 23 ہزار 200 سے بڑھ کرتقریباً 26 ہزار717 ہوگئی ہے ، جن میں قراٰنِ پاک کی فِی سَبِیلِ اللہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ دیگر احکامِ شرعیہ(وضو ، غسل ، نماز وغیرہ) سیکھنے والے بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں کی تعدادتقریباً 1لاکھ42ہزار  سے بڑھ کر تقریباً1لاکھ83ہزار4 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ *  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ!نابینا (Blind) بچوں کے لئے الگ سے مدرسۃ المدینہ کا قِیام بھی عمل میں لایا جاچکاہے ، جہاں دیکھنے کی نعمت سے محروم یعنی نابینا (Blind)بچوں کوفِی سَبِیْلِ اللہ قرآنِ کریم  حفظ کروایا جاتاہے۔ * “ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ “ : دعوتِ اسلامی کے تحریروتالیف کے  شعبے “ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ “ کی جانب سےکم وبیش 1 لاکھ 8 ہزارصفحات پر مشتمل  570کتب ورسائل پرکام ہوچکاہے ، صرف  2017 تا 2019تین سال میں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net) سے تقریباً89 لاکھ 74ہزار694سےزائد  لوگوں(Visitors) نے مختلف کتب ورسائل کو ڈاؤن لوڈ(Download) کیا۔ * مجلس “ ماہنامہ فیضان مدینہ “ کے تحت 12 ماہ میں بچوں ، بڑوں اور عورتوں کے لئے 792 صفحات پر مشتمل  519سے زائد مضامین   “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ شائع کئے گئے۔ * مجلسِ تراجم(Translation) کی جانب سے مجموعی طور پر 1741کتب ورسائل جبکہ 1849بیانات اورمختلف پمفلٹس کاانگلش ، چائنیز ، بنگالی ، تُرکی ، فرنچ  اور ہندی سمیت دنیاکی 36 زبانوں (Languages) میں ترجمہ کیاجاچکاہے۔ نیزیہ  کتب ورسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ(Upload) کر دیئےگئےہیں۔ *  مدنی مراکز (فیضانِ مدینہ) : ملک و بیرونِ ملک تقریباً655 مدنی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نمازِ جمعہ ومختلف اجتماعات میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔  * مجلسِ خُدّامُ المَساجِدوالمدارس کے تحت  1249سے زائد مَساجِد تعمیر ہوچکی ہیں اور672مَساجِدزیرِتعمیرہیں  ۔ *  مدنی قافلے : دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام و تعلیمات پہنچانے کے لئے 3دن ، 12دن اور 1 ماہ کے  تقریباً 53ہزار663مدنی قافلوں میں کم و بیش 3لاکھ75ہزار636 عاشقانِ رسول نے سفر کیا جبکہ تادمِ تحریر678عاشقانِ رسول12ماہ (1 Year)کے مدنی قافلے کے مسافربنے ہوئے ہیں۔ * مدنی کورسز : اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی فِی سَبِیلِ اللہ مختلف مدنی کورسز کے ذریعے قراٰنِ  کریم ، نماز ، وُضُو ، غُسل ، مدنی کام کرنے کا طریقہ اور اخلاقی و معاشرتی حوالے سے مدنی تربیت کا سلسلہ ساراسال جاری رہتا ہے۔

 

دینِ اسلام کی خدمت میں آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور اپنی زکوٰۃ ، صدقاتِ واجبہ و نافلہ اور دیگر مدنی  عطیات(چندے) کے ذریعے مالی تعاون کیجئے! 

بینک کا نام : MCBاکاؤنٹ ٹائٹل : DAWAT-E-ISLAMI TRUST بینک برانچ : MCB AL-HILAL SOCIETY ، برانچ کوڈ : 0037                                                      اکاؤنٹ نمبر : (صدقاتِ نافلہ) 0859491901004196                اکاؤنٹ نمبر : (صدقاتِ واجبہ اور زکوٰۃ) 0859491901004197

 


Share

Articles

Comments


Security Code