Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi

مَصْرُوف ہے، دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے:  Darul Ifta Ahlesunnat(دار الافتاء اہلسنت)۔اس ایپلی کیشن میں آپ کو ملیں گے :درجنوں مذہبی(Religious) اور معاشرتی (Social) سوالات کے تحریری فتاویٰ * عقائد کے متعلق احکام * قرآن وحدیث کے متعلق احکام  * وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام * نماز کے متعلق مسائل  * میت کے متعلق مسائل  * مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی  ویڈیو کلپس اور بیانات  * معاشرتی اور مذہبی پہلوؤں پر  رہنمائی  کرتے مختلف آرٹیکلز(Articles) اور کتابیں  * مفتیانِ  کرام  کے مختلف علمی ، تربیتی اور شرعی  معلومات پر مبنی  سلسلے *  تجارت کورس، فرض علوم کورس  اور بہت کچھ ۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب(Motivation) دلائیے!۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ  فِي الْجَنَّةِ  جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب


 

 



[1]...تاریخِ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔