Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi

النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

(2):سُنّت سے بےرغبتی

رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ   یعنی جس نے میری سُنّت سے بےرغبتی کی، وہ مجھ سے نہیں۔([1])

عُلَمائے کرام اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: مطلب یہ ہے کہ جو بندہ کسی سُنّت کو بُرا جانے ، وہ اسلام ہی سے خارِج ہے  اور جو بِلاعذر سُنّت چھوڑنے کا عادِی ہو وہ پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے پسندیدہ اور پرہیز گار لوگوں میں سے نہیں۔([2])

ہمارے مُعَاشرے کا یہ بھی ایک کمزور پہلو ہے، ہمارے ہاں سنتوں سے بہت بےتوجہی پائی جاتی ہے، سُنتوں پر عَمَل کرنا تو بعد کی بات ہے، سنتوں کی معلومات ہی کب ہوتی ہے؟ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  چلتے کیسے تھے؟ بیٹھتے کیسے تھے؟ کھانا کھانے کا مبارک انداز کیسا تھا؟ آرام فرمانے کا انداز کیسا تھا؟ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پیاری پیاری ادائیں کیا ہیں؟ اس کی معلومات ہی نہیں ہوتیں۔ ہاں! نیا فیشن کون سا چل رہا ہے، یہ معلوم ہوتا ہے؟ آج کل مارکیٹ میں موبائل کا نیا ماڈل کونسا ہے؟ کار کا نیا ماڈل کونسا ہے؟ جوتوں، کپڑوں وغیرہ میں ٹرینڈ کیا چل رہاہے؟ یہ سب معلومات ہوتی ہیں مگر افسوس! آمنہ کے لال، رسولِ بےمثال  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی سنتوں کی معلومات کم ہی ہوتی ہے اور جن سنتوں کی معلومات ہے بھی، ان پر بھی عَمَل نہیں ہو پاتا، مثلاً داڑھی مبارک ہی کو لے لیجئے! کون سا مسلمان ہے جو نہیں جانتا کہ داڑھی رکھنا پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پیاری پیاری سُنّت


 

 



[1]...بخاری،کتاب النکاح،باب الترغیب فی النکاح،صفحہ:1307،حدیث:5063۔

[2]...مرآۃ المناجیح،جلد:1 ،صفحہ:151 بتغیر قلیل۔