Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi

بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ و رسول کو راضی کرنا سب سے اَہَم کام ہے۔ ہم نے یہ چند احادیث سننے کی سَعَادت حاصِل کی، جن میں فرمایا گیا کہ  * جو خُوش الحانی سے تِلاوت نہیں کرتا  وہ ہم میں سے نہیں  * جو سُنّت سے بےرغبتی رکھتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں  * جو مسلمانوں کو دھوکا دیتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں  * مرد جو عورتوں کی مشابہت کرتا ہے اور عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے، وہ ہم میں سے نہیں  * جو مسلمان بھائی کے سلام کا جواب نہیں دیتا، وہ ہم میں سے نہیں  * جو پڑوسی کے حقوق ضائع کرتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں  * جو نماز میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مارے (یعنی رکوع اور سجدہ پُورا نہ کرے) وہ ہم میں سے نہیں۔ یعنی جو بندہ ایسے کام کرتا ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اس سے بیزار ہیں۔

اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ!اللہ پاک ہمیں رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی ناراضی سے محفوظ فرمائے ۔ کاش! ہم ہمیشہ اللہ و رسول کی رضا والے کاموں ہی میں مصروف رہنے والے بن جائیں۔

مری زندگی بس تری بندگی میں                                                                    ہی اے کاش گزرے سدا یااِلٰہی!

نہ ہوں اشک برباد دُنیا کے غم میں                                            مُحَمَّد کے غم میں رُلا یااِلٰہی!

پیارے اسلامی بھائیو! ایسے مزید کام جن سے رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے بیزاری کا اِظْہار فرمایا ہے، ان کی معلومات لینے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہوہ ہم میں سے نہیں  پڑھ لیجئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد