Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi
سے اِرشاد فرمایا:”تم نے 40 سال سے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِس حالت میں تمہیں موت آگئی تو دین ِ محمدی عَلیٰ صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پرنہیں مروگے۔([1])
اللہ پاک ہمیں جلد بازی سے بچنے، خوب اطمینان کے ساتھ، خشوع و خضوع کے ساتھ، اللہ پاک کی یاد میں گم ہو کر نماز پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
نمازوں میں ایسا گما یاالٰہی! نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی!
پیارے اسلامی بھائیو! نماز دِین کا ستون ہے، آج کل نمازوں میں سُستی تو دیکھنے کو مِل ہی رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ ایک یہ مسئلہ بھی ہے کہ بہت سارے لوگ نماز کے بنیادی مسائِل سے بھی ناواقف ہوتے ہیں، جس کے سبب نمازوں میں بہت ساری غلطیاں ہو رہی ہوتی ہیں۔ ہم نے 5وقت کا پکّا، سچّا نمازی بھی بننا ہے اور نماز سیکھنی بھی ہے۔ اس کے لئے شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب نماز کے احکام، اسلامی بہنوں کی نماز، فیضانِ نماز پڑھ لیجئے! بلکہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ فیضانِ نماز کورس اور اس کے عِلاوہ کئی ایک شارٹ کورسز آن لائِن بھی کروائے جاتے ہیں، اگر آپ فیزیکلی کورس میں شرکت کرنے کا وقت نہیں پاتے تو آن لائِن کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین سیکھنے کو مِلے گا، نماز میں ہونے والی بہت ساری غلطیوں کی اِصْلاح ہو گی اور عِلْمِ دِین سیکھنے کا ثواب بھی نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔