Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi

یہ سازش کی کہ جیسے ہی وہ کھانا لے کر آئے گا ہم دونوں مل کراُس کو مار ڈالیں گے اور پھر سارا سوناآدھا آدھا بانٹ لیں گے۔ جب وہ شخص کھانا لے کر آیا تو دونوں نے اس پر حملہ (Attack) کیا اور اسے قتل کر ڈالا۔ اس کے بعد خوشی خوشی کھانا کھانے کیلئے بیٹھے تو زَہرنے اپنا کام کر دکھایا اور یہ دونوں لالچی بھی تڑپ تڑپ کر ٹھنڈے ہو گئے اور سونا جُوں کا تُوں پڑا رہ  گیا۔([1])

امیر ِاہلسنت  دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  نصیحت کے مدنی پھول دیتے ہوئے فرماتے ہیں:

مال و دولت کے عاشِقوں کی ہر                                                          آرزو  ناتَمام  ہوتی  ہے([2])

وضاحت: یعنی دنیا کا حریص اور لالچی شخص ہمیشہ اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلتا رہتا یہاں تک کہ مرتے دم تک اس کی آرزوئیں پوری نہیں ہوتیں  وہ اپنے دل میں خواہشات کے باغ سجائے قبر میں چلا جاتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں حِرْص و لالچ سے محفوظ فرمائے اور اس لالچ میں آ کر مسلمانوں کو دھوکہ دینے سے بھی ہر دَم بچائے رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

(4):غیر جنس سے مشابہت کرنےوالا ہم میں سے نہیں

پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: لَیْس مِنَّا مَنْ تَشَبَّہ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ وَ لَا مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ یعنی جو عورت مردوں کی اور جو مرد  عورتوں کی  مشابہت (Resemblance) اختیار کرے وہ ہم میں سے نہیں۔([3])


 

 



[1]...اِتحافُ السَّا دَةِ المُتّقِین،كتاب ذَم البُخل ،بیان ذم الغنی و مدح الفقر،جلد:9،صفحہ:836بتغیر قلیل ۔

[2]...وسائلِ بخشش،صفحہ:495۔

[3]...مسندِ امام احمد،جلد:3 ،صفحہ:634 ،حدیث:7054۔