Book Name:Wo Hum Mein Se Nahi
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جب 2 مسلمان مُلاقات کرتے ہوئے مصافحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان دونوں کے درمیان 100رحمتیں نازل فرماتا ہے جن میں سے99رحمتیں پُرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہاتھ ملانے کو عربی میں مُصَافَحہ اور انگلش میں Handshake کہتے ہیں * 2 مسلمانوں کا بوقتِ مُلاقات دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ مِلانا سُنَّت ہے * ہاتھ مِلانے سے پہلے سلام کیجئے * رخصت ہوتے وقت بھی سلام کیجئے اور (ساتھ میں) ہاتھ بھی مِلا سکتے ہیں * ہاتھ ملانے کے دوران درود پاک پڑھئے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے * ہاتھ مِلاتے وقت درود شریف پڑھ کر یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:یَغْفِرُاللہ لَنَا وَلَکُمْ (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے) * 2 مسلمان ہاتھ ملانے کے دوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! قبول ہوگی اور ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! * آپس میں ہاتھ ملانے سے دشمنی (Enmity) دور ہوتی ہے * مسلمان کو سلام کرنے، ہاتھ ملانے بلکہ محبت کےساتھ اس کا دیدار کرنے سے بھی ثواب ملتا ہے۔حدیث ِپاک میں ہے: جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف محبت بھری نظر سے دیکھے اور اس کے دل یا سینے میں دُشمنی نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([1]) * جتنی بار ملاقات ہو