حضرت عائشہ کا علمی مقام(قسط3)
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

موضوع:حضرت عائشہ کا علمی مقام(قسط3)

خوفِ خدا،عشقِ مصطفےٰ،تفسیرِ قرآن،روایتِ حدیث، شرعی مسائل سے آگاہی،علوم و فنون میں مہارت،فتاویٰ نویسی،فصاحت و بلاغت،عِبادت و رِیاضت،اِطاعت و اتباع، سخاوت و فیاضی،جرأت و بہادری،زُہد و قناعت، عاجزی و انکساری،گریہ و زاری،خود داری،ماتحتوں پر شفقت،غریبوں کی مدد،پردے کا بے مثال اہتمام، عِفت و پاک دامنی اور شرم و حیا وغیرہ خوبیاں اگر کسی ایک خاتون میں دیکھنی ہوں تو وہ عظیم ہستی تمام مومنوں کی امی جان اور حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری بیوی صاحبہ حضرت عائشہ صدّیقہ رضی اللہ ُعنہا ہیں۔آپ کے علمی مقام و مرتبے کی شان و بلندی کو بیان کرتے ہوئے امام زُہری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اگر تمام لوگوں کا علم، پھر حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مقدس بیبیوں کا عِلم جمع کیا جائے تو ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ ُعنہا کا عِلْم ان سب کے عِلم سے زیادہ ہوگا۔([1]) بڑے بڑے صحابہ کرام آپ کی علمیت اور علوم و فنون میں مہارت سے متاثر اور حیرت زدہ تھے، بلکہ پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس فرمانِ عالی”تم اپنا دو تہائی دین اس حُمَیرا (یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا)سے حاصل کرو۔“([2]) پر لَبَّیْک کہتے ہوئے آپ کی بارگاہ میں حاضری کا شرف پاتے اورخوب فیض یاب ہوتے تھے۔چند صحابہ کرام کے معمولات و ارشادات کے متعلق پڑھتی ہیں۔چنانچہ

مرکزِ صحابہ:

حضرت امام شمسُ الدین ذہبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اُمِّ عبْدِ اللہ، حبیبۂ رسولِ اللہ، بنتِ خلیفۂ رسولِ اللہ ابی بکر صدیق اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا فُقَہا صحابہ کرام میں سے تھیں۔نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے فُقَہا صحابہ کرام علیہم الرضوان شرعی احکام سمجھنے کے لئے آپ کی طرف رُجوع کر تے تھے۔([3])

صحابہ مسائل پوچھتے:

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ جو خود بھی بہت بڑے عالم تھے اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں یمن کا حاکم بنا یا تھا،فرماتے ہیں:ہم حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صحابہ کو جب بھی کسی بات میں کوئی مشکل پیش آئی اور ہم نے اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا سے اس بارے میں پوچھا تو آپ کے پاس اس کا علم پایا۔([4])

مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یعنی اصحاب رسولُ اللہ کو کسی مسئلہ میں کوئی اشکال ہوتا اور وہ مشکل کہیں حل نہ ہوتی تو جنابِ عائشہ صدیقہ(رضی اللہ ُ عنہا)کے پاس حاضر ہوتے،  ان کے پاس یا تو اس کے مُتعلق حدیث مل جاتی یا کسی حدیث سے اس مسئلہ کا استنباط مل جاتا۔از آدم تا ایں دم (حضرت آدم سے لے کر آج تک)کوئی بی بی ایسی عالمہ فقیہہ پیدا نہ ہوئیں جیسی جناب حضرت عائشہ رضی اللہ ُعنہا ہوئیں۔ آپ علومِ قرآنیہ، علومِ حدیث کی جامع، بڑی مُحَدِّثہ، بڑی فقیہہ تھیں۔([5])

سب سے بڑی عالمہ:

حضرت عطا رضی اللہ ُعنہ فرماتے ہیں:سیدہ عائشہ رضی اللہ ُعنہا تمام لوگوں سے بڑھ کر بڑی عالمہ اور تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھی رائے رکھنے والی تھیں۔([6])

وراثت کے مسائل بتاتیں:

تابعی بزرگ حضرت مسروق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اس ذات کی قسم!جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے!میں نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بڑے صحابہ کرام کو وراثت کے مسائل اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا سے پوچھتے ہوئے دیکھا ہے۔([7])

مفتیۂ اسلام:

حضرت قاسم رضی اللہ ُعنہ فرماتے ہیں:اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا امیر المومنین حضرت صدیقِ اکبر،فاروقِ اعظم اور عثمانِ غنی رضی اللہ ُعنہم کے دورِ حکومت میں ہی مستقل طور پر فتویٰ دینے کا رُتبہ حاصل کر چکی تھیں، یہ اہم دینی خدمت آخری دم تک جاری رہی۔([8])

چھوٹی سی عمر میں دینی معلومات کی سوجھ بوجھ:

روایت میں ہے کہ ایک دن رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ ُعنہا کی گڑیاں دیکھیں تو پوچھا:اے عائشہ!یہ کیا ہے؟آپ نے عرض کی:میری بیٹیاں ( گڑیاں)ہیں۔آپ نے ان گڑیوں کے درمیان دو پروں والا گھوڑا دیکھ کر پوچھا:وہ  کیا ہے جسے میں ان گڑیوں کے درمیان دیکھ رہا ہوں؟عرض کی:گھوڑا ہے۔ارشادفرمایا:اس کے اوپر کیاہے؟عرض کی:دو پر ہیں۔ارشادفرمایا:کیاگھوڑے کے پر ہیں؟عرض  کی:آپ نے نہ سنا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے گھوڑے کے پرتھے؟آپ فرماتی ہیں:حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس قدرمسکرائے کہ میں نے آپ کی  مبارک داڑھیں دیکھ لیں ۔([9])

یاد رہے! ان گڑیوں اور اس گھوڑے کے آنکھ ناک کان نہ تھے صرف چیتھڑوں کے مجسمے تھے اور ان اعضا کے بغیر تصویر نہیں کہلاتی۔لہٰذا جائز تھی،بعض نے فرمایا:یہ واقعہ کھیل کی حُرمت آنے سے پہلے کا ہے،مگر ترجیح اس کو ہے کہ بچوں کے کھلونوں کے احکام ہلکے ہیں۔([10])

مفسرۂ قرآن

اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ مفسرۂ قرآن و عالمۂ قرآن کے بلند و بالا منصب پر فائز تھیں،نیز آپ قرآنی آیات کے معانی کو اچھی طرح جانتی تھیں،چنانچہ حضرت عُروَہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں:میں نے لوگوں میں سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا سے بڑھ کر کسی کو قرآن کا عالِم نہیں دیکھا۔([11]) بالفرض کسی آیت کا معنی معلوم نہ ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پوچھ لیا کرتی تھیں۔چنانچہ آپ خود فرماتی ہیں کہ نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس کسی سے بھی حساب لیا جائے گا وہ ہلاک ہو جائے گا۔میں نے عرض کی:یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم!اللہ پاک مجھے آپ پر فدا کرے! کیا اللہ یہ نہیں فرماتا:

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ(۷) فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ(۸) (پ30، الانشقاق:7، 8)

ترجمہ:تو بہرحال جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)

تو عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:یہ پیش کرنا ہے۔ ان کے اعمال ان پر پیش کئے جائیں گے مگر جس سے تفصیلی حساب لیا جائے گا وہ ہلاک ہو جائے گا۔([12])

تفسیر دُرِّ منثور میں اُمُّ المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ ُعنہا سے منقول اس آیتِ کریمہ کی تفسیر یہ ذکر کی گئی ہے کہ وہ شخص اپنے گناہوں کو پہچانے گا پھر اس کے گناہوں کو مُعاف کردیا جائے گا۔([13]) اس کے علاوہ بھی کئی آیات کی تفاسیر آپ سے منقول ہیں، چند مثالیں ملاحظہ کیجئے:

(1) وَ  مَنْ  كَانَ  فَقِیْرًا  فَلْیَاْكُلْ  بِالْمَعْرُوْفِؕ- (پ5،النسآء:6)

ترجمہ:اور جو حاجت مند ہو وہ بقدر مناسب کھاسکتا ہے۔

اس آیت کی تفسیر میں آپ فرماتی ہیں:یہ آیت مالِ یتیم کے سرپرست کے بارے میں نازل ہوئی ہے کہ جب اسے یتیم کا مال ملے اور وہ محتاج ہو تو وہ اس مال میں سے مناسب مقدار میں لے سکتا ہے۔([14])

(2)حضرت عُروَہ رضی اللہ عنہ نے اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا سے عرض کی:میرا خیال ہے کہ اگر کوئی شخص صفا و مَروہ کے پھیرے نہ کرے تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ تو آپ نے پوچھا:کیوں؟عرض کی:کیونکہ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا ہے:

اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِۚ-فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَاؕ-وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًاۙ-فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِیْمٌ(۱۵۸)  (پ2، البقرۃ:158)

ترجمہ:بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے چکر لگائے۔اور جو کوئی اپنی طرف سے بھلائی کرے تو بیشک اللہ نیکی کا بدلہ دینے والا،خبردار ہے۔

آپ نے فرمایا:اللہ پاک اس کا حج و عُمرہ مکمل نہیں فرماتا جس نے صفا و مَروہ کے پھیرے نہ کئے اور اگر ایسے ہوتا جیسے تم کہتے ہو(یعنی یہ سعی واجب نہ ہوتی)تو یوں اِرشاد ہوتا:فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ لَّا یَطَّوَّفَ بِھِمَایعنی اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے پھیرے نہ کرے۔پھر فرمایا:کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کن کے بارے میں ہے؟ زمانۂ جاہلیت میں انصار سمندر کے کنارے پر واقع دو بتوں کے لئے احرام باندھا کرتے تھے جن کو اِساف اور نائلہ کہا جاتا تھا، اس کے بعد آکر صفا ومروہ کے درمیان سعی کرتے، اس کے بعد حلق کرتے، پھر جب اسلام آیا تو زمانۂ جاہلیت کے اس کام کی وجہ سے انہوں نے صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنے کو ناپسند کیا۔پھر اللہ پاک نے یہ آیت نازل فرمائی تو انہوں نے صفا و مَروہ کی سعی کی۔([15])حکیم ُ الا ُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:دیکھو!اس ایک جواب میں اُصولِ فقہ کا کتنا دَقیق(پیچیدہ) مسئلہ حل فرما دیا کہ واجب کی پہچان یہ ہے کہ اس کے کرنے میں ثواب(اور)نہ کرنے میں گناہ(ہو)،جائز کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نہ کرنے میں گناہ نہ ہو۔یہاں آیت میں پہلی بات فرمائی گئی ہے۔([16])

(3)حضرت عطا رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں حضرت عبید بن عمیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اُمُّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا کے پاس حاضر ہوا تو حضرت عبید نے آپ سے عرض کی:اے اُمُّ المومنین!اللہ کریم کا فرمان ہے:

لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ  (پ2،البقرۃ:225)

ترجمہ:اللہ ان قسموں میں تمہاری گرفت نہیں فرمائے گا جو بے ارادہ زبان سے نکل جائے۔

(یہاں کون سی قسمیں مراد ہیں؟)اُمُّ المومنین نے ارشاد فرمایا:ان سے مراد یہ قسمیں ہیں (جیسے تم میں سے کوئی کہے):لَا وَاللہ یعنی اللہ پاک کی قسم! نہیں۔ بَلٰی وَاللہ یعنی اللہ پاک کی قسم!کیوں نہیں۔یہ ان قسموں میں سے نہیں ہیں جن کو تم پکا کرتے ہو۔([17])

(4)حضرت عُروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا سے اللہ پاک کے اس فرمان کے متعلق پوچھا:

وَ  اِنْ  خِفْتُمْ  اَلَّا  تُقْسِطُوْا  فِی  الْیَتٰمٰى  فَانْكِحُوْا  مَا  طَابَ  لَكُمْ  مِّنَ  النِّسَآءِ  مَثْنٰى  وَ  ثُلٰثَ  وَ  رُبٰعَۚ-

(پ4، النسآء:3)

ترجمہ:اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ یتیم لڑکیوں میں انصاف نہ کرسکو گے تو ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہیں پسند ہوں، دو دو اور تین تین او ر چار چار ۔

تو آپ نے ارشاد فرمایا:اے میرے بھانجے!یہ آیت اس یتیم بچی کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو اپنے ولی کی پرورش میں ہو اور مال میں ولی کی شریک ہو، اس کا ولی مال اور حُسن کی وجہ سے اس یتیم لڑکی کو پسند کرتا ہوتو وہ اس سے نکاح کرنے کا ارادہ تو کرتا ہے لیکن اس کے مہر میں اِنصاف نہیں کرنا چاہتا کہ اس کو اس قدر مہر دے جو دوسرا شخص دیتا ہے۔اس لئے(اللہ پاک کی طرف سے) لوگوں کو اس یتیم بچی کے ساتھ شادی کرنے سے منع کر دیا گیا۔ہاں!اگر مہر میں انصاف کرتے ہوئے انہیں ان کی حیثیت کے مطابق اعلیٰ مہر دیں تو اس سے نکاح کر سکتے ہیں اور ان کو حکم دیا گیا کہ ان کے عِلاوہ جو عورت انہیں پسند ہو اس سے نکاح کر لیں۔([18])

(5)ارشادِ الٰہی ہے:

اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ

(پ21،الاحزاب:10)

ترجمہ: جب کافر تم پر تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے آئے اور جب آنکھیں ٹھٹک کر رہ گئیں اور دل گلوں کے پاس آگئے۔

اس آیت کی تفسیر میں سیدہ عائشہ رضی اللہ ُعنہا ارشاد فرماتی ہیں:یہ(غزوۂ) خندق کا دن تھا۔([19])

بہترین مُحدِّثہ:

اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہرضی اللہ ُعنہا ان چھ صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سے تھیں جنہوں نے دیگر تمام صحابہ کرام سے زیادہ روایات ذکر کیں۔چنانچہ آپ سے دو ہزار دو سو دس (2210) احادیث مروی ہیں جن میں 174 مُتَّفَقٌ عَلَیْہ ہیں یعنی بخاری و مسلم دونوں کی روایات اور 54 احادیث صرف بخاری کی ہیں،68  احادیث صرف مسلم کی (جبکہ باقی دیگر کتبِ احادیث میں ہیں)۔الغرض آپ نے حضور کی احادیثِ مبارکہ حضور سے براہِ راست ہی نہیں سنیں،بلکہ دوسروں سے بھی سن کر روایت کیں۔([20]) احادیثِ پاک کی مشہور و معروف کتاب مسند امام احمد بن حنبل اور  مسندِ ابی یعلیٰ  میں شامل مُسندِ عائشہ کے نام سے پورا ایک باب بھی آپ کے مُحدِّثہ ہونے پر زبردست اور واضح ثبوت ہے۔

بہترین ڈاکٹر:

علمِ طب اور مریضوں کے علاج میں بھی آپ کو کافی مہارت حاصل تھی۔جیسا کہ آپ کے سگے بھانجے حضرت عُرْوَہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک دن حیران ہو کر آپ سے عرض کی:اے امّاں جان!مجھے آپ کے علمِ فقہ پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ آپ نے رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمکی پاک بی بی اور حضرت ابو بکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہونے کا شرف پایا ہے اسی طرح مجھے اس پر بھی کوئی تعجب اور حیرانی نہیں ہے کہ آپ کو اس قدر زیادہ عرب کے اشعار کیوں اور کس طرح یاد ہو گئے،اس لئے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ کی نورِ نظر ہیں مگر میں اس بات پر بہت ہی حیران ہوں کہ آخر یہ طِبّی(علاج سے متعلق) معلومات آپ کو کہاں سے اور کیسے حاصل ہو گئیں؟یہ سن کر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا نے اپنے بھانجے کے کندھوں پر تھپکی دیتے ہوئے فرمایا:اے عُروَہ!حضور اپنی آخری عمر شریف میں اکثر بیمار ہو جایا کرتے تھے اور عرب کے ڈاکٹرز آپ  کے لئے دوائیں تجویز کرتے تھے اور میں ان دواؤں سے حضور کا علاج (Treatment) کیا کرتی تھی(اس لئے مجھے طبی یعنی علاج کی معلومات بھی حاصل ہو گئیں)۔ ([21])

فصاحت و بلاغت کی بے مثال عالمہ:

سیدہ عائشہ کی عالمانہ شان میں سے یہ بھی ہے کہ آپ کی گفتگو فصاحت و بلاغت سے آراستہ ہوتی تھی،جیسا کہ حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ ُعنہا سے بڑھ کر میں نے کسی بھی خطیب کو بلیغ و ذہین نہیں دیکھا۔([22]) اسی طرح حضرت موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں نے حضرتِ عائشہ رضی اللہ ُعنہا سے بڑھ کر کسی کو فصیح نہیں دیکھا۔([23])

حکیم ُالا ُمَّت مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کی شرح میں فرماتے ہیں:حضرت عائشہ صدیقہ(رضی اللہ ُ عنہا) علاوہ قرآن و حدیث و فقہ کی عالِمہ ہونے کے بڑی شاعرہ، علم و اَنساب میں بڑی کامِل،فصاحت و بلاغت میں بے مثال عالمہ تھیں،کیوں نہ ہوتیں کہ محبوبۂ محبوبِ ربِّ العٰلمین تھیں، حضرت ابوبکر صِدِّیق کی لختِ جگر اور نورِ نظر تھیں، ہم سب کی باعثِ ناز،قابلِ فخر اُمِّ محترمہ جن کے گیت قرآن گاتا ہے۔([24])

فصیح و بلیغ خطبہ:

حضرت اَحْنَف بن قیس رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابو بکر صدیق،عمر فاروق،عثمانِ غنی اور مولیٰ علی علیہم الرضوان سے لے کر آج کے دن تک کے تمام خُلَفا کے خطبے سنے ہیں،لیکن سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا کے مبارک منہ سے نکلنے والے کلام سے زیادہ عظیم الشان اور خوبصورت کلام کسی مخلوق کے منہ سے نہیں سنا۔([25])

اشعار کی بے مثال عالمہ:

خِطَّہ عرب میں شعر و شاعری کا دور دورہ تھا، بلکہ شعر و شاعری کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔سیدہ عائشہ کو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایسا فیضان نصیب ہوا تھا کہ موقع کی مناسبت سے آپ فوراً کوئی نہ کوئی شعر بیان کر دیا کرتیں، جیسا کہ حضرت ابو زِناد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے حضرت عُروہ بن زُبیر رضی اللہ ُعنہسے بڑھ کر اشعار کہتے کسی کو نہیں دیکھا۔ان سے عرض کی گئی:آپ سے زیادہ شعر بیان کرنے والا کوئی نہیں۔اس پر انہوں نے فرمایا:میرا اشعار بیان کرنا اُمُّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ُعنہا کے مُقابلے میں کچھ بھی نہیں۔آپ اکثر اپنی گفتگو میں شعر پڑھ دیتی تھیں۔([26]) یعنی آپ دورانِ گفتگو ہر موقع پر کوئی نہ کوئی شعر پڑھ دیا کرتی تھیں جو موقع کی مناسبت سے ہوا کرتا تھا۔([27]) اور بعض اوقات 60 یا اس سے زیادہ اشعار پرمشتمل قصیدہ بیان کر دیا کرتیں۔([28])

سیدہ عائشہ خود بھی شعر کہتیں اور آپ کو دیگر شعرا کے اشعار بھی خوب یاد تھے، مثلاً آپ حضور کی شان میں فرماتی ہیں:

فَلَوْ سَمِعُوْا فِیْ مِصْرَ اَوْصَافَ خَدِّہِ                   لَمَا بَذَلُوْا فِیْ سَوْمِ یُوْسُفَ مِنْ نَقْدٍ

یعنی اگر حضور کے مبارک گال کے اوصاف مصر والے سن پاتے تو حضرت یوسف کی خریداری میں مال ودولت خرچ نہ کرتے۔

لَواحِیْ زُلَیْخَا لَوْ رَأَیْنَ جَبِیْنَہُ لَاَثَرْنَ بِالْقَطْعِ الْقُلُوْبِ عَلَی الْاَیْدِی

یعنی اگر زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں حضور کی پیشانی شریف دیکھ پاتیں تو ہاتھوں کے بجائے اپنے دل کاٹنے کو ترجیح دیتیں۔([29])

سیدہ عائشہ کے موقع کے مطابق دیگر شعرا کے کلام سے دلیل پکڑنے کی اس سے بڑھ کر مثال کیا ہو گی کہ ایک مرتبہ آپ چرخہ کات رہی تھی اور حضور اپنا جوتا مبارک سی رہے تھے کہ آپ کی مبارک پیشانی نے(خوشبودار) پسینا بہانا شروع کر دیا جس سے نور کی شعاعیں پھوٹنے لگیں۔آپ(یہ منظر دیکھ کر) حیرت میں مبتلا ہو گئیں(اور حضور کی طرف دیکھنے لگیں)حضور نے انہیں حیران دیکھا تو پوچھا:اے عائشہ!تمہیں کیا ہوا کہ اتنی حیرت میں ہو؟عرض کی:آپ کی مبارک پیشانی پسینا بہا رہی ہے اور اس خوشبو دار پسینے سے نور کی شُعاعیں پھوٹ رہی ہیں۔اگر(عرب کا مشہور شاعر)ابو کبیر ہُذلی آپ کو دیکھ لیتا تو جان لیتا کہ اس کے شعر کے زیادہ حق دار آپ ہیں۔حضور نے پوچھا: اے عائشہ!ابو کبیر کیا کہتا ہے؟ عرض کی:وہ کہتا ہے:

وَمُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ غَيْرِ حَيْضَۃٍ                  وَفَسَادِ مُرْضِعَۃٍ وَدَاءٍ مُغَيِّلِ

فَإِذَا نَظَرْتَ اِلیٰ اَسِرَّۃِ وَجْہِہِ           بَرَقَتْ كَبَرْقِ الْعَارِضِ الْمُتَہَلِّلِ

ترجمہ: وہ حیض کے آخری ایام میں کئے گئے جِماع،دودھ پلانے والی کی خرابی اور حالَتِ حمل کے دودھ پینے سے پیدا ہو نے والی بیماری سے پاک ہے۔ اور جب تم اس کی پیشانی کی لکیروں کو دیکھو گے تو وہ چمکنے والے بادل کی طرح چمک رہی ہوں گی۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ ُعنہا فرماتی ہیں:(میرے اشعار سن کر) حضور نے اُٹھ کر میری دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دے کر ارشاد فرمایا: اے عائشہ!اللہ پاک تمہیں میری طرف سے بہتر بدلہ عطا فرمائے۔تم مجھ سے اتنا خوش نہیں ہوئی جتنا میں تم سے خوش ہوا۔([30])

اہم وضاحت:

یہاں اشعار کے تعلق سے چند باتیں پیشِ خدمت ہیں:(1)اشعار اچھے بھی ہوتے ہیں اور بُرے بھی، اگر اﷲ و رسول کی تعریف کے اشعار ہوں یا ان میں حکمت کی باتیں ہوں اور اچھے اخلاق کی تعلیم ہو تو اچھے ہیں۔اگر لغو و باطل پر مشتمل ہوں تو بُرے ہیں اور چونکہ اکثر شُعرا ایسے ہی بے تکی ہانکتے ہیں اس وجہ سے ان کی مذمت کی جاتی ہے۔([31]) (2)جو اشعار مباح(جائز)ہوں ان کے پڑھنے میں حرج نہیں، اشعار میں اگر کسی مخصوص عورت کی خوبیوں کا ذکر ہواور وہ زندہ ہو تو پڑھنا مکروہ ہے اور مرچکی ہو یا خاص عورت کا ذکر نہ ہو تو پڑھنا جائز ہے۔شعر میں لڑکے کا ذکر ہو تو وہی حکم ہے جو عورت کے متعلق اشعار کا ہے۔ (3) اشعار کے پڑھنے سے اگر یہ مقصود ہو کہ ان کے ذریعے تفسیر و حدیث میں مدد ملے یعنی عرب کے محاورات اور ترکیبِ کلام پر آگاہ ہو،جیسا کہ شعرائےجاہلیت کے کلام سے دلیل پکڑی جاتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔([32])

[1]مستدرک،5/14،حدیث:6794

[2] مدارج النبوت،2/469

[3] تذکرۃ الحفاظ،1/25

[4] ترمذی،5/471،حدیث:3909

[5] مراۃ المناجیح، 8/505

[6] مستدرک،5/18،حدیث:6808

[7] طبقات ابنِ سعد،2/286

[8] طبقات ابنِ سعد،2/286

[9] ابوداود،4/369،حدیث:4932

[10] مراۃ المناجیح،5/102

[11] حلیۃ الاولیاء،  2/60،رقم:1482ملتقطاً

[12] بخاری،3/375،حدیث:4939

[13] تفسیر در منثور،8/457

[14] مسلم،ص1231،حدیث:7533

[15] مسلم،ص510،حدیث:3079

[16] مراۃ المناجیح،8/505

[17] تفسیر طبری،2/417،حدیث:4382

[18] بخاری،2/143،حدیث:2494

[19] مسلم،ص1231،حدیث:7536

[20] زرقانی علی المواہب،4/389تا390

[21] مسند امام احمد،40/441،حدیث:24380

[22] مجمع الزوائد، 9 /389،حدیث:15319

[23] ترمذی،5/471،حدیث:3910

[24] مراٰۃ المناجیح،8/505ملتقطاً

[25] مستدرک،5/13،رقم:6792

[26] الاصابہ،8/233

[27] سیرتِ مصطفیٰ،ص661

[28] سیر اعلام النبلاء،3/466

[29] زرقانی علی المواہب،4/390

[30] سننِ کبریٰ للبیہقی،7/694،حدیث:15427

[31] بہارِ شریعت،5/514،حصہ:16

[32]فتاویٰ ہندیۃ، 5/ 351، 352ماخوذاً

Share