اہم نوٹ:ان صفحات میں ماہنامہ خواتین کے 27ویں تحریری مقابلے میں موصول ہونے والے239مضامین کی تفصیل یہ ہے:
|
عنوان |
تعداد |
عنوان |
تعداد |
عنوان |
تعداد |
|
حضورکی اپنی ازواج سے محبت |
73 |
فضول خرچی |
122 |
ذورحم رشتے داروں کے5 حقوق |
43 |
مضمون بھیجنے والیوں کے نام
حضور کی اپنی ازواج سے محبت:
اسلام آباد:جی سیون3:بنت صلاح الدین۔حافظ آباد:کالیکی منڈی:بنت انصر علی۔خوشاب:قائد آباد:بنت محمد اسد خان۔رحیم یار خان:رحمت کالونی:بنت سید ذو الفقار علی۔سیالکوٹ:تلواڑہ مغلاں:بنت اللہ دتہ، بنت جاوید، بنت رانا محمد سجاد، بنت عارف حسین، بنت محمد ارشد، بنت محمد اسلام، بنت مدثر، بنت منیر احمد، بنت ناصر محمود، بنت نصیر احمد، بنت وسیم علی، خوشبوئے مدینہ۔شفیع کا بھٹہ:بنت اورنگزیب، بنت آصف اقبال، بنت امجد پرویز وڑائچ، بنت انتظار حسین، بنت بابر، بنت خوشی محمد، بنت دلاور حسین، بنت راشد، بنت ساجد، بنت سعید، بنت سلیمان، بنت شبیر، بنت شمس پرویز، بنت شہباز احمد، بنت صغیر احمد، بنت عارف محمود، بنت عبد الماجد ، بنت عرفان، بنت محمد آصف، بنت محمد احسن، بنت محمد اشفاق، بنت محمد اصغر مغل، بنت محمد امین، بنت محمد جمیل، بنت محمد ذو الفقار علی، بنت محمد سجاد، بنت محمد طارق، بنت محمد عابد، بنت محمد غفور، بنت محمد ندیم، بنت محمد یعقوب، بنت نواز، بنت کاشف شیراز، بنت ہمایوں، ہمشیرہ احسان الٰہی، ہمشیرہ احمد رضا، ہمشیرہ حافظ زین، ہمشیرہ محمد حامد۔مظفر پورہ:بنت آصف محمود، بنت افضل، بنت طارق، بنت عابد، بنت غلام میراں، بنت محمد شہباز، بنت محمد لطیف عمران، بنت محمد نواز، بنت محمود احمد، بنت گلزار احمد،بنت یاسر، بنت ارشد علی۔پاکپورہ:بنت سید ابرار حسین۔گلبہار:ام مشکوۃ۔فیصل آباد: چباں:بنت ارشد محمود۔ملتان:قادرپورہ:بنت محمد اسحاق۔ ملتان:کوہی والا:بنت اکرم۔کراچی:بنت رحمت علی۔ دھوراجی: بنت محمد عدنان۔
فضول خرچی:
اٹک:حضرو:بنت محمد ایوب۔سیالکوٹ:تلواڑہ مغلاں:بنت اسلم، بنت رزاق احمد، بنت سائیں منگا، بنت شمس الدین، بنت غلام عباس، بنت فیصل مجید، بنت فیصل، بنت مطیع الرحمن۔شفیع کا بھٹہ:بنت اشرف، بنت اشفاق احمد، بنت اصغر علی، بنت افتخار احمد، بنت امجد فاروق، بنت بابر، بنت تنویر، بنت جاوید اقبال، بنت جہانگیر، بنت خالد حسن، بنت خلیل احمد، بنت خوشی محمد، بنت ذو الفقار انور، بنت راشد محمود، بنت رحمت علی، بنت رضا، بنت رفاقت حسین، بنت سرمد، بنت سید عاشق حسین شاہ، بنت شبیر احمد زیدی، بنت شبیر احمد، بنت شفاقت علی، بنت طارق محمود، بنت طارق نذیر، بنت طاہر محمود، بنت ظہیر احمد، بنت عارف محمود، بنت عبد الرزاق، بنت عبد المجید، بنت عثمان علی، بنت عرفان، بنت غلام حیدر، بنت غلام رسول، بنت محمد ارشد، بنت محمد اشرف، بنت محمد اشفاق، بنت محمد اعجاز، بنت محمد اقبال، بنت محمد امجد، بنت محمد انور، بنت محمد اکرم، بنت محمد بشیر، بنت محمد بوٹا، بنت محمد خالد، بنت محمد رمضان، بنت محمد سجاد احمد، بنت محمد سلیم چوہدری گجر، بنت محمد سلیم، بنت محمد شاہد، بنت محمد شبیر، بنت محمد شریف، بنت محمد شفیق، بنت محمد شمس، بنت محمد شکیل، بنت محمد عارف، بنت محمد عمران، بنت محمد نعیم، بنت محمد وسیم، بنت محمد یوسف، بنت مقصود احمد، بنت ناصر علی، بنت ناصر محمود، بنت ناہید، بنت ندیم جاوید، بنت نعیم احمد، بنت نوید احمد، بنت کرامت، بنت گلزار احمد، بنت محمد اکرم، ہمشیرہ احد رضا، ہمشیرہ امیر حمزہ، ہمشیرہ حافظ اسامہ بن امین، ہمشیرہ حیدر علی، ہمشیرہ عبد القدوس، ہمشیرہ علی حسن، ہمشیرہ علی حسنین، ہمشیرہ عمر جٹ، ہمشیرہ فیصل الرحمن، ہمشیرہ محمد احمد، ہمشیرہ محمد اسماعیل، ہمشیرہ محمد بلال بغدادی، ہمشیرہ محمد حسین، ہمشیرہ محمد شہراز حسن، ہمشیرہ محمد منیب۔مظفر پورہ:بنت آصف محمود، بنت ارشد علی، بنت خلیل احمد، بنت سلیم، بنت طارق، بنت عابد، بنت محمد الیاس، بنت محمد شہباز، بنت محمد لطیف عمران، بنت محمد نواز، بنت نعیم احمد، ہمشیرہ محمد سفیان۔ پاکپورہ: بنت میاں محمد یوسف قمر۔گلبہار:بنت اطہر، بنت جبار، بنت حیدر، بنت رشید، بنت رضوان، بنت طارق محمود، بنت ظہور الٰہی، بنت غلام حیدر، بنت محمد شہباز۔فیصل آباد:چباں:بنت محمد وسیم۔لالہ موسی:ام معاویہ۔ملتان:کوہی والا:بنت محمد علی۔ کراچی: دھوراجی: بنت محمد عدنان۔ نارتھ کراچی:بنت محمد فہیم کھتری۔گجرات:سوک کلاں:بنت شہباز۔گجرانوالہ:کامونکی:بنت منیر احمد۔
ذو رحم رشتہ داروں کے 5 حقوق:
سیالکوٹ:تلواڑہ مغلاں:اخت عبد الاحد، بنت جنید رضا۔شفیع کا بھٹہ:بنت طاہر ، بنت اشفاق، بنت انعام اللہ، بنت اکرام، بنت خالد پرویز، بنت رزاق بٹ، بنت شمس، بنت عبد القادر، بنت عتیق، بنت غلام مصطفےٰ، بنت فضل الٰہی، بنت محمد اشفاق، بنت محمد جعفر، بنت محمد جہانگیر، بنت محمد حبیب، بنت محمد خلیل، بنت محمد رمضان، بنت محمد ریاض، بنت محمد شکیل، بنت محمد شہباز، بنت محمد فرید، بنت محمد یوسف، بنت ممتاز، ہمشیرہ آصف مغل، ہمشیرہ بلال حبیب، ہمشیرہ جواد احمد، بنت اویس۔مظفر پورہ:بنت آصف محمود، بنت ارشد علی، بنت ارشد، بنت ظفر اقبال، بنت محمد شہباز، بنت محمد طارق، بنت محمد عمران، بنت محمد لطیف عمران، بنت محمد نواز۔ پاکپورہ:بنت معراج۔گلبہار:بنت سجاد حسین، بنت طارق محمود، بنت فیاض احمد۔گجرات: سوک کلاں:بنت مظہر۔
ذورحم رشتے داروں کے5 حقوق
اللہ پاک نے ہمیں رشتے داروں، یتیموں اور بےسہاروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا حکم دیا ہے۔چنانچہ پارہ 21 سورۃ الروم کی آیت نمبر 38 میں ارشادِ باری ہے:
فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۳۸)
ترجمہ:تو رشتے دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
اس آیتِ مبارکہ سے واضح طور پر صلہ رحمی کا حکم ثابت ہوا کہ اللہ کریم نے رشتےداروں کا حق ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔نیز رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کا ثواب نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی ملے گا۔
صلہ رحمی کی تعریف:
صلہ کا لغوی معنیٰ ہے:کسی بھی قسم کی بھلائی اور احسان کرنا۔([1]) اور رحم سے مراد رشتے داری ہے۔ ([2])
بہارِ شریعت میں ہے:
صلہ رحم کے معنی رشتے کو جوڑنا ہے یعنی رشتہ والوں کے ساتھ نیکی اور سلوک(بھلائی) کرنا۔
ساری اُمت کا اس پر اتفاق ہے کہ صلہ رحم واجب ہے اور قطعِ رحم حرام ہے،جن رشتہ والوں کے ساتھ صلہ واجب ہے وہ کون ہیں؟
بعض علما نے فرمایا:وہ ذو رحم محرم ہیں اور بعض نے فرمایا: اس سے مراد ذو رحم ہیں،محرم ہوں یا نہ ہوں۔اور ظاہر یہی قولِ دوم ہے۔
احادیث میں مطلقاً رشتہ والوں کے ساتھ صلہ کرنے کا حکم آتا ہے۔قرآنِ مجید میں مطلقاً ذَوِی الْقُرْبٰی فرمایا گیا مگر یہ بات ضرور ہے کہ رشتہ میں چونکہ مختلف درجات ہیں، صلہ رحم کے درجات میں بھی تفاوت (فرق)ہوتا ہے۔والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے،ان کے بعد ذو رحم محرم کا،ان کے بعد بقیہ رشتہ والوں کا علیٰ قدرِ مراتب۔([3])
صلہ رحمی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نے تقویٰ اختیار کرنے کے ساتھ ہی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔چنانچہ فرمانِ الٰہی ہے:
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ الْاَرْحَامَؕ- (پ4،النسآء:1)
ترجمہ: اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پرایک دوسرے سے مانگتےہو اور رشتوں (کو توڑنے سے بچو۔)
(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)
اس آیتِ مبارکہ میں اللہ کریم نے رشتوں کا لحاظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔رشتے داری کی اس قدر اہمیت ہے کہ اللہ کریم نے قرآنِ کریم میں کہیں رشتوں کے حقوق کا خیال رکھنے اور کہیں رشتوں کا لحاظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔آئیے!رشتے داری کی اہمیت پر چند احادیث ِمبارکہ پڑھتی ہیں:
رشتے جوڑنا گھر والوں میں محبت،مال میں برکت اور عمر میں اضافہ کرتا ہے۔([4])
جو چاہے کہ اس کے رزق ميں کشادگی دی جائے اور اس کی موت ميں دير کی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔([5])
رشتہ کاٹنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔([6])
جس طرح رشتے داروں کے حقوق کا خیال رکھنے کی بہت تاکید کی گئی ہے اسی طرح رشتے توڑنے والوں کے لیے بھی بہت وعیدیں آئی ہیں کہ رشتے توڑنے والے کی موجودگی میں رحمت نہیں اترتی۔جیسا کہ حضرت عبدُ اللہ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ صبح کے بعد اپنے حلقہ درس میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: میں رشتہ توڑنے والے کو اللہ پاک کی قسم دیتا ہوں کہ وہ ہمارے پاس سے اُٹھ جائے، کیونکہ ہم اپنے رب سے مغفرت کی دعا کرنا چاہتے ہیں، جبکہ رشتہ توڑنے والے پر آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں۔([7])
صلہ رحمی کو مضبوط کرنے والی چیزیں:
رشتہ داروں سےملنا،انہیں تحفے،ان کی ضروریات پوری کرنا اور اُن کے معاملے میں بد گمانی سے بچنا وغیرہ ایسے کام ہیں جو صلہ رحمی کو مضبوط کرتے ہیں۔
یاد رہے!صلہ رحمی کرنا اگرچہ بہت بڑی سعادت ہے لیکن اس کا ثواب تب ہی ملے گا جب ہم اس نیکی کو اخلاص سے سرانجام دیں گی۔
اللہ کریم ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد خصوصاً رشتے داروں کے حقوق کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری، ہمارے والدین،پیر و مرشد،اساتذۂ کرام اور ساری اُمّت کی بے حساب مغفرت فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

Comments