DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Fatir Ayat 38 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳤ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(43) Tarteeb e Tilawat:(35) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(5) Total Words:(871) Total Letters:(3191)
38

اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(۳۸)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: بیشک اللہ آسمانوں  اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے۔} یعنی آسمانوں  اور زمین میں  جو چیزیں  بندوں  سے غائب اور ان سے مخفی ہیں  ان تما م چیزوں  کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے ، جب اس کی شان یہ ہے تو اس پر کفار کے اَحوال کس طرح مخفی رہ سکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اگر اب بھی انہیں  دنیا میں  لوٹا دیا جائے تو وہ کفر ہی کریں  گے اوربیشک اللہ تعالیٰ دلوں  کی بات جانتا ہے۔( روح البیان، الملائکۃ، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۵۶، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links