Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shura Ayat 6 Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳫ
اٰیاتہا 53
Tarteeb e Nuzool:(62) | Tarteeb e Tilawat:(42) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(53) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(983) | Total Letters:(3473) |
6
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْ ﳲ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ(۶)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جنہوں نے اللہ کے سوا (بتوں کو)مددگار بنارکھا ہے اللہ ان پرنگران ہے اور تم ان کے کاموں پر ذمہ دار نہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ
اَوْلِیَآءَ: اور جنہوں
نے اللہ
کے
سوا مددگار بنارکھے ہیں ۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے
حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہو ئے
ارشاد فرماتا ہے کہ’’اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کی قوم کے وہ
مشرکین جو اللہ تعالیٰ کی بجائے بتوں کو پوجتے اور انہیں اپنامعبود سمجھتے ہیں ،اُن کے تمام اَعمال اور اَفعال اللہ تعالیٰ کے سامنے ہیں ،وہ قیامت کے دن انہیں ان کابدلہ ضرور دے گا، اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کی ذمہ داری بس
انہیں ڈرسنانا ہے، لہٰذا آپ سے اُن کے
اَفعال کا مُواخذہ نہ ہوگا، آپ انہیں
رسالت کی
تبلیغ کریں ان سے حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔( تفسیرطبری، الشوری،
تحت الآیۃ: ۶، ۱۱ / ۱۲۹، خازن، الشوری، تحت
الآیۃ: ۶، ۴ / ۹۱، ملتقطاً)
Copyright © 2019 by I.T. Majlis, Dawat-e-Islami