Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hajj Ayat 21 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﰓ
اٰیاتہا 78

Tarteeb e Nuzool:(103) Tarteeb e Tilawat:(22) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(78)
Total Ruku:(10) Total Words:(1439) Total Letters:(5238)
21

وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ(21)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ان کے لیے لوہے کے گرز ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَهُمْ:اور ان کے لیے۔} ارشاد فرمایا کہ جہنم میں  کافروں  کو عذاب دینے کے لئے لوہے کے گرز ہیں  جن سے انہیں  مارا جائے گا۔( روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۲۱، ۶ / ۱۸)

جہنم کے گُرز:

            اس آیت سے معلوم ہو اکہ جہنم میں  جن گرزوں  سے مار اجائے گا وہ لوہے کے ہیں ، ان کے بارے میں  حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے ، سرکارِ دو عالَم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اگر وہ لوہے کا گرز زمین پررکھا جائے پھر جنّ واِنس سب جمع ہوجائیں  تواسے زمین سے نہ اٹھاسکیں  گے۔( مسند امام احمد، مسند ابی سعید الخدری رضی  اللہ عنہ، ۴ / ۵۸، الحدیث: ۱۱۲۳۳)

             اور دوسری روایت میں  ہے کہ اگر وہ گرز پہاڑ پر مارا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائے۔ (گرز لگنے کے بعد) پھر بندے کو پہلی حالت میں  لوٹا دیا جائے گا۔( مسند امام احمد، مسند ابی سعید الخدری رضی  اللہ عنہ، ۴ / ۱۶۶، الحدیث: ۱۱۷۸۶)

            حضرت حسن بصری رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ فرماتے ہیں  :حضرت عمر فاروق رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ فرمایا کرتے تھے: جہنم کا ذکر کثرت سے کیا کرو کیونکہ اس کی گرمی بہت شدید ہے، اس کی گہرائی بہت زیادہ ہے اور اس کے گرز لوہے کے ہیں ۔ (یعنی اس یاد سے خوفِ خدا پیدا ہوگا۔)( مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب ذکر النار، ما ذکر فیما اعدّ لاہل النار وشدّتہ، ۸ / ۹۷، الحدیث: ۴۰)

اللہ تعالیٰ ہمیں  جہنم کے اس خوفناک عذاب سے پناہ عطا فرمائے، اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links